Nafse mutmainna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
کربلا کی شام ہے
عصر کا ہنگام ہے
حسین ذوالجناح پر سوار ہے
لڑ رہا ہے تین شب و روز کا پیاسا
ہاتف غیبی کی یہ گونجی صدا
یا آیتھا النفس المطمنہ
ارجعی الا ربک
لوٹ آ لوٹ آ نفس مطمئنہ
یا حسین یا حسین
گھر سے چلا تو اس ایمان پر
آنچ نہیں آے گی قرآن پر
قرض تیرا خون ہے انسان پر
ہوگی خوشی تجھ کو یہی جان کر
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
تین شب و روز تو پیاسا رہا
لاشوں پہ لاشے بھی اٹھاتا رہا
صبر کے جوہر بھی دکھاتا رہا
شکر میرا لب پہ سجاتا رہا
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
ڈوب گیا نہر میں بیعت کا نام
تیری شجاعت پہ کروں گا کلام
تو نے کیا حر کو علیہ السلام
کیوں نہ کہوں فخر سے اے تشنہ کام
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
اپنے بھرے گھر کو لٹا کر حسین
لاشہء اکبر کو اٹھا کر حسین
لاشوں سے مقتل کو سجا کر حسین
وعدہء طفلی کو کبھی کر حسین
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
موت پہ تو دشت میں ایسے گرا
موت کے ماتھے پہ پسینہ ملا
کہتے ہیں سب اولیاء سب انبیاء
جو نہ کوئی کر سکا تو نے کیا
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
تو نے ستمگاروں کو رسوا کیا
پرچمِ اسلام کو اونچا کیا
ظلم سہا صبر کا سجدہ کیا
جو کسی انسان نے ایسا کیا
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
تو میرے قرآن کی تفسیر ہے
تو ہی میری دین کی تقدیر ہے
کربوبلا خلد کی تصویر ہے
میری رضا اب تیری جاگیر ہے
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
جو بھی گیا دشت میں بے سر ہوا
خون میں غازی کا علم تر ہوا
کس طرح برباد تیرا گھر ہوا
قتل تیرے ہاتھوں پہ اصغر ہوا
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
موت نے مانگا تھا فقط ایک سر
تو نے دیےء اس کو بہتر مگر
نقطہء با صرف ہے تیرا پدر
مانیء ذبح عظیم آمد پسر
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
تیری مدد کے لئے آے تھے سب
زہرا تھی ہم راہ امیر عرب
ظعفر جن آے تھے بہر ادب
رہ گےء خاموش مگر تیرے لب
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
روتی رہی زینب ناشاد بھی
تیری سکینہ تیرا سجاد بھی
تیری طرح تھی تیری اولاد بھی
کرتے رہے شکر بھی فریاد بھی
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
اور کہے مظہر و فرحان کیا
تیرے بنا فکر کیا ایمان کیا
دین کیا توحید کیا قرآن کیا
تیرے لیےء کہتا ہے سبحان کیا
تو نے مجھے جیت لیا یا حسین
لوٹ آ لوٹ آ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.