Na ghabraye hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shadman Raza
دے دیا ہر امتحاں
بہہ گیا سارا لہو لیکن نہ گھبرائے حسین
اپنے ہی ہاتھوں پہ اپنی لاش لے آئے حسین
نہ گھبرائے حسین
سینۂ اکبر میں برچھی دیکھ کے روی قضا
فاطمہ کے لال پر یہ امتحاں کا وقت تھا
بولی زینب ہاے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
ایک کے بعد ایک لاشہ دشت سے لاتے رہے
گود کے پالوں کا دل پر زخم بھی کھاتے رہے
کتنے لاشے لاے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
قبر اصغر کی بنا کر آیا ابنِ بو تراب
موت بولی تیری دولت دیکھ اے ام رباب
دشتِ میں چھوڑ آئے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
قتل غازی ہو گیا جب ہو چکے بازو قلم
بوڑھے کاندھوں پر اٹھا کر خوں میں ڈوبا علم
دشت سے جب لاے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
کٹ چکی فوج ساری دل تھا غم سے پایمال
تین دن کے بھوکے پیاسے اور زخموں سے نڈھال
جنگ لڑنے آے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
ایک طرف زہرا کا بیٹا ایک طرف نو لاکھ تیغ
وہ چمکتے تیر و نیزے سب تھے پیاسے خون کے
ظلم سے ٹکرائے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
چور تھے زخموں سے مولا تیر اور تلوار کے
آخری سجدے کی خاطر پشت سے رہوار کے
جب زمیں پر آے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
شاہ کی مظلومیت پر ہوگیء زہرا گواہ
جھاڑتی تھی اپنے بالوں سے پسر کی قتل گاہ
ماں پکاری ہاے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
لکھو مظہر عابدی جب ہو چکے سب امتحاں
شکر کا سجدہ کیا تھا شہ نے ہو کر شادماں
قتل ہونے آے حسین
نہ گھبرائے حسین
بہہ گیا سارا لہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.