Na bhoole na bhoole
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ہر مجلس شببر میں
آتی ہے ماں شبّیر کی
کہتی ہے کیا اے مومنوں
تم سے یہ ماں روتی ہوئی
زخمی ہے میرا لاڈلا
مرہم مجھے دے دو کوئی
مرہم تو ہے اشک عزا
رومال میں لے جاؤنگی
ان آنسوو ں نے بھر دیے
سب زخم تو دلگیر کے
دو گھاؤ ایسے ہیں مگر
بھرتے نہیں شبّیر کے
نہ بھولے نہ بھولے
شبّیر نہیں بھولے
اک چادر زینب کی
اک سینہ اکبر کا
ماتم کرو ماتم کرو
گھر لوٹ گیا شبّیر کا
ماں آگی شبّیر کی
ماتم کرو شبّیر کا
خنجر تلے نیزے پہ بھی
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
تیروں پہ تھا لاشہ تیرا
روتی رہی کرب و بلا
خیمے کا جب پردہ اٹھا
بولی بہن بھیا میرا
لاشہ تڑپ کر رہ گیا
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
صغرا ادھر روتی رہی
مولا ادھر روتے رہے
ماں منتظر بیمار تھی
یاں قتل سب ہوتے رہے
صحرا میں گھر لٹتا رہا
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
لپٹی سم اسپاں سے تھی
وہ لاڈلی بیٹی تیری
معلوم تھا مولا تجھے
اب نہ ملے گی یہ کبھی
پھر بھی سوے مقتل
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
مارا گیا غازی تیرا
پھر بھی کہا شکر خدا
قاسم گیا اصغر گیا
پھر بھی کہا شکر خدا
ہر لاش پر آتے رہے
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
دربار میں بازار میں
زندان میں ہر آن میں
کیسے ستم سہتی رہی
بیٹی تیری بہنا تیری
دیکھا کیے نیزے سہے سب
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
نیزے پہ بھی سر ہے تیرا
پھر بھی تیری کیا شان ہے
یہ سر ہے اے مولا تیرا
یا بولتا قرآن ہے
تن سے جدا سر ہوگیا
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
ریحان اور سرور کرو
مجلس بپا شبّیر کی
اکبر کا غم زینب کا غم
معراج ہے تحریر کی
مولا عزا کے فرش پر
کرتے رہے شکر خدا
---نہ بھولے نہ بھولے
---اک چادر زینب کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.