Mujpe kyon bandh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
میں محمد کا لختِ جگر ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
میں ہوں مشکل کشائ کی نشانی
میں ہوں فاطمہ زہرا کا جانی
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
میں ہوں احمد کے گھر کا اُجالا
میں ہوں زہرا کی گودی کا پالا
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
کیا میں دو دن کا پیاسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
تشنگی سے جگر بھُن رہا ہے
کس لیئے مجھ پہ جور و جفا ہے
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
میں ہوں حیدر کی آنکھوں کا تارا
میں ہوں سرکارِ عالم کا پیارا
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
کلمہ گو تم نبی کا میں بیٹا
تم مسلمان ہو میں ہوں نواسا
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
میرے بے شیر پر رحم کھائو
کچھ تو بچے کو پانی پلائو
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
مرزا چلتا تھا گردن پہ خنجر
تھا یہی نوحہ شہہ کی زباں پر
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
مجھ پہ کیوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.