Mujpe kyon bandh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمد کا پیارا نہیں ہوں
مجھ کیوں بند کرتے ہو پانی
کلمہ گویو محمد کے شامی
کیا میں مہمان آیا نہیں ہوں
کیا میں زہرا کا جایانہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
میرا بابا ہے مشکل کشائ
میری مادر بھی ہیں سیدہ
میرا بیٹا ہے ذین العبا
میرے نانا کا کلمہ پڑھا
جس کے سائے کو تم ڈھونڈتے ہو
کیا میں اُس کا ہی سایہ نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
تم نے مکطوب لکھے کئی
آئیے جلد ابنِ علی
دین کی روشنی کم ہوئی
شمعِ اسلام بجھنے لگی
تم نے چاہا تھا میں آ گیا ہوں
خود مدینے سے آیا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
دسترس میں میری کیا نہیں
علم تقویٰ شجاعت یقیں
میرے پیروں کے نیچے زمیں
جس پہ رکھیں فرشتے جبیں
میں ہی سردارِاہلِ جناں ہوں
کوئی ٹوٹا ستارا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
میری گردن پہ خنجر چلے
آگ لگتی ہے گھر میں لگے
بنتِ زہرا کی چادر چھنے
ہاتھ دوں گا نہ اپنا تجھے
ہاتھ میرا یہ دستِ خدا ہے
میں تو منکر خدا کا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
ساتھ زہرا کی ہیں بیٹیاں
محترم ان سا کوئی کہاں
پیاس کی دھوپ کی سختیاں
سب کے چہرے ہوئے ہیں دھواں
بیٹیاں فاطمہ کی ہیں پیاسی
صرف اک میں ہی پیاسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
حکم عباس کو دوں گا اگر
نہر لے آئے وہ چھین کر
کربلا ہو گی زیر و زبر
لاشیں تیریں گی ہر موج پر
میں نہیں چاہتا جنگ کرنا
فوج لڑنے کو لایا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
گونجی ھل من کی ایسی صدا
شہہ کو ریحان کہتے سنا
یا علی یا علی عیلیا
وقت امداد کا آ گیا
میرے بچے بلکتے ہیں پیاسے
پھر بھی کیا مسکرایا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بندی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.