Mujpe kyon bandh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar, Ali Jee
میرے نانا نبی میری ماں سیدہ
میرا بابا علی میرا بھائی حسن
ہم ہی ہیں پنجتن
میری کیا ہے خطا میری کیا ہے خطا
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمد کا پیارا نہیں ہوں
کیا میں زہرا کا جایا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
میرے نانا نے کلمہ سیکھایا
اور قرآن تم کو سُنایا
کیا میں نانا کا سایہ نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
وہ مدینہ جہاں میرا گھر ہے
اور مسجد میں اُس گھر کا در ہے
کیا میں اُس گھر میں کھیلا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
چکیاں پیس کر ماں نے پالا
مجھ کو نانا نے جھولا جھُلایا
اپنا بچپن میں بھولا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
کملی والے کے لب چومتا تھا
کتنا پیارا میرا بچپنا تھا
کیا میں اُن کا دُلارا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
میں جو پانی کبھی مانگتا تھا
کیون تڑپتی تھی ماں اب میں سمجھا
پاس اصغر کے جاتا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
میں جو چاہوں برس جائیں بادل
خوں میں ڈوبا نظر آئے مقتل
جنگ کرنے میں آیا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
اک صدا تھی یہ ریحان و سرور
کہہ رہے تھے حسین ابنِ حیدر
کیا میں مہمان آیا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.