Mujhe shabbir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
نبی کی آنکھ کا تارا علی کو جان سے پیارا
بچایا دین ہے جس نے اسے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
ہر ایک بالا سے ہو اعلیٰ مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
سوال بیعت فاسق کروں تسلیم نہ ممکن
بھلا ہندہ کے بیٹے کی کروں تعظیم نہ ممکن
میں بیٹا فاطمہ کا ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
میں وہ ہوں جس کا جھولا بھی فرشتوں نے جھلایا ہے
میں وہ ہوں جس کو کاندھوں پر محمد نے چڑھایا ہے
علی کا میں دلارا ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
سمجھ میں میں اگر تھوڑا بہت آؤں تو پھر کہنا
سبحان ربی الاعلی سبحان ربی الاعلی
کہاں آخر میں تم سا ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
میں جس کو چاہوں دوں اولاد جس کو چاہوں پر دے دوں
جنت میں جس کو چاہوں گھر دے دوں
سخاوت کا میں دریا ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
میں جس دم غیض میں آؤں فلک کانپے زمیں کانپے
پروں کی خیریت کے واسطے روح الامین کانپے
بہادر باپ جیسا ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
قدم پیچھے ہٹاؤں راہ حق میں ہو نہیں سکتا
میں اپنی خاندانی ساخ ہر گز کھو نہیں سکتا
ابو طالب کا پوتا ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
میری نظروں میں یہ نو لاکھ تو نو کے برابر ہے
میرے ہمراہ جتنے فرد ہیں وہ خود میں لشکر ہے
شجاعت کا قبیلہ ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
ارادہ کر لیا جس شہ کا اس کو کب نہیں پایا
رعیت سے کبھی میں نے کوی منسب نہیں پایا
خطیب نوکِ نیزہ ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
جو گھبراتا نہیں آصف کبھی تلوار و خنجر سے
جو آمر فتح کا اعلان کرتا ہے کٹی سر سے
میں وہ بندہ خدا کا ہوں مجھے شبیر کہتے ہیں
محمد کا نواسہ ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.