Mohibo jaane payambar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nasir Jahan
محبوں جان پیمبر کی یہ سواری ہے
حسن کے چھوٹے برادر کی یہ سواری ہے
بتولِ پاک کے دلبر کی یہ سواری ہے
کہ ابنِ حیدر صفدر کی یہ سواری ہے
حسین کشتۂ خنجر کی یہ سواری ہے
ادب سے قایدے سے سر جھکائے ساتھ چلو
اڑاکے خاک کہو ہاے سیدہ خوش خو
یہ چاہئے ہے کہ سر پیٹو اور گریہ ہو
ملا نہ غسل و کفن جس غریب بے کس کو
اسی شہید کی بے کس کی یہ سواری ہے
حسین ابنِ علی تشنہ کام خستہ جگر
جھلایا جھولے میں جبریل نے جسے اکثر
جنابِ فاطمہ زہرا کی جان نور نظر
شہید و بے کس و مظلوم فدیہء داور
نبی کے دین کے یاور کی یہ سواری ہے
دیا نہ اب لعینوں نے جس کو غربت میں
بتول جس کے لئے پیٹتی ہے جنت میں
خدا کا شکر کیا جس نے ہر مصیبت میں
لعیں نے کاٹا گلا جس کا حق کی طاعت میں
اسی غریب کی مضطر کی یہ سواری ہے
شہید ہو گیا جو تین روز کا پیاسا
لباس لے گےء سب لوٹ کر ستم آرا
جو ظلم ہو گےء ان کو بیاں کرے کوئی کیا
ہوے یہ قہر کہ پامال ہو گیا لاشہ
ہزار حیف اسی سرور کی یہ سواری ہے
علی بھی فاطمہ بھی تھیں حسین کی شیدا
یہ معتبر ہے روایت کے روز عید کا تھا
لباس بھیجا خدا نے یہ مرتبہ پایا
کیا خوش انکو بنے اشت رحمت والا
سوار دوش پیمبر کی یہ سواری ہے
یہ وہ غریب ہے جس کو ملا نہ غسل و کفن
رہا ہے دھوپ میں بے گور جس کا زخمی تن
جو تھا بتول کا دلدار اور امام زمن
پھری ہے برہنہ سر کربلا میں جس کی بہن
اسی غریب اسی صفدر کی یہ سواری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.