Mere qatl ki tayyari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
دن ہے عاشور کا اور عصر کی آی ہے گھڑی
گرد لاشوں کے اکیلا ہے حسین ابنِ علی
گھیر لو مارو اسے شور ہے لشکر میں یہی
دیکھو زخمی بھی ہے پیاسا بھی ہے طاری ہے غشی
ہاے سر پیٹتی میدان میں آی زہرا
ماں کو جب دیکھا شہ دیں نے یہ رو رو کے کہا
تیر تلوار لیےء فوج کھڑی ساری ہے
اماں دیکھو یہ میرے قتل کی تیاری ہے
کوی تلوار سے مارے کوئی مارے خنجر
بھالا مارا ہے کسی نے تو کسی نے پتھر
خون سے چہرہ بھرا گرز لگا ہے سر پر
خاک جلتی ہُوئی پھینکی ہے میرے زخموں پر
زخم اتنے ہے کہ ہر زخم سے خوں جاری ہے
اماں دیکھو یہ میرے۔۔۔
اماں میرا یہ بدن چھلنی ہوا کچھ ایسے
تیر سینے پہ لگے پشت سے باہر نکلے
ایک نیزہ ہے ہوا پار جو پہلو سے میرے
درد اٹھتا ہے ہر ایک ٹوٹی ہوئ پسلی سے
سانس لینے میں بھی اماں بڑی دشواری ہے
اماں دیکھو یہ میرے۔۔۔
زخم کھاتے ہوے گھوڑے سے زمیں پر میں گرا
تھا نڈھال ایسا کہ اٹھا بھی نہیں جاتا تھا
دیکھا یہ حال تو پھر شمر میری سمت بڑھا
قتل گہہ تک مجھے بالوں سے پکڑ کر لایا
ہاں طمانچے مجھے ٹھوکر بھی مجھے ماری ہے
اماں دیکھو یہ میرے۔۔۔
تیز خنجر جو ابھی شمر نے ہاتھوں میں لیا
مار کے زور سے پتھر پہ اسے کند کیا
میری حالت پہ اسے رحم نہیں آے گا
تیرہ ضربوں سے میرا سوکھا گلا کاٹے گا
پس گردن پہ ہر ایک ضرب بہت کاری ہے
اماں دیکھو یہ میرے۔۔۔
دیکھا جاتا نہیں اماں بڑی مشکل ہے گھڑی
ریت کے ٹیلے پہ دیکھو میری زینب ہے کھڑی
بھای کا کٹتا گلا آج بہن دیکھے گی
رو کے چلاے گی سر پیٹے گی غش کھاے گی
ایک ایک لمحہ یہ زینب پہ بہت بھاری ہے
اماں دیکھو یہ میرے۔۔۔
بولی پھر مظہر و فرحان یہ زہرا رو کر
میں تیرے ساتھ ہوں ہر لمحہ میرے لختِ جگر
ہاے تھرای زمیں چلنے لگا ہے خنجر
رکھ دیےء ہاتھ تیری ماں نے تیری گردن پر
بولے شبیر کے ہاے میری لاچاری ہے
اماں دیکھو یہ میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.