Mera imam hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
سب کو خبر ہے سب کو پتا ہے
پھر بھی ہے لازم یاد دلانا
ہو چکا ہے فیصلہ حسین امام حسینہ
سب نے یہی کہ دیا حسین امام حسینہ
ایسا زمانے میں کوئی آ نہیں سکتا
کون ہے وہ بادشاہ ہاں میرا امام حسین
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
مل کر کہو مومنو میرا ہے میرا حسین
ہر قوم کی ہے صدا اپنا ہے اپنا حسین
پاک محمد کا نواسہ میرا مولا
حیدر کرار کا بیٹا میرا مولا
کتنوں کی دھڑکن میں دھڑکتا میرا مولا
کتنوں کے گھر کا ہے اجالا میرا مولا
ناز علی مرتضی حسین امام حسینہ
جان و دل فاطمہ حسین امام حسینہ
شان حسین اور کوئی پا نہیں سکتا
وارث صلی اللہ ہاں میرا امام حسین
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
بول امام حسین امام حسین امام حسینہ
میرا ورد زبان راحت جان مولا حسین
ہاں میرا دل ہے میرا سارا جہاں مولا حسین
امام حسین یا حسین امام حسین یا حسین
کرب و بلا سلطنتِ عشق خدا ہے
سیدوں سادات کی محنت کا صلہ ہے
جب سے قدم آل محمد نے رکھا ہے
خاک بھی اس شہر کی اب خاک شفا ہے
والی کرب و بلا حسین امام حسینہ
وارث خاک شفا حسینؑ امام حسینہ
کس نے بنایا اسے جنت کا نظارہ
کون ہے وہ رہنما ہاں میرا امام حسین
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
مل کر کہو مومنو میرا ہے میرا حسین
ہر قوم کی ہے صدا اپنا ہے اپنا حسین
یاد ہے نا کربلا عاشور وہ صحرا
سامنا لاکھوں سے بہتر کا ہوا تھا
کام وہ شبیرؑ نے پھر کر کے دکھایا
ایک نے نو لاکھ کے لشکر کو ہرایا
کام بڑا کر دیا حسین امام حسینہ
مرحبا صد مرحبا حسین امام حسینہ
خاک میں باطل کے ارادوں کو ملایا
کون تھا وہ سورما ہاں میرا امام حسین
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
بول امام حسین امام حسین امام حسینہ
میرا ورد زبان راحت جان مولا حسین
ہاں میرا دل ہے میرا سارا جہاں مولا حسین
امام حسین یا حسین امام حسین یا حسین
جس طرح شبیر نے وعدے کو نبھایا
رب کی رضا کے لئے گھر بار لٹایا
پیارے فدا کر دیے کچھ بھی نہ بچایا
عشق خدا کیا ہے یہ دنیا کو بتایا
بول اٹھا سارا جہاں حسین امام حسینہ
آپ سا کوئی کہاں حسین امام حسینہ
اتنا بڑا کام کوئی کر نہیں سکتا
نام لو وہ کون تھا ہاں میرا امام حسین
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
مل کر کہو مومنو میرا ہے میرا حسین
ہر قوم کی ہے صدا اپنا ہے اپنا حسین
آپ سا رتبہ کوئی پا نہیں سکتا
بن کر حسین اور کوئی آ نہیں سکتا
ایسی مثال اور کوئی لا نہیں سکتا
اتنی بلندی پہ کوئی جا نہیں سکتا
ایک ہے بس ایک تھاحسین امام حسینہ
ایک رہے گا سدا حسین امام حسینہ
کوئی بھی اس بات کو جھٹلا نہیں سکتا
کون ہے جو چھا گیا ہاں میرا امام حسین
بول امام حسین امام حسین امام حسین امام
بول امام حسین امام حسین امام حسینہ
میرا ورد زبان راحت جان مولا حسین
ہاں میرا دل ہے میرا سارا جہاں مولا حسین
امام حسین یا حسین امام حسین یا حسین
مولا کو صدموں سے گزرتے ہوئے دیکھا
بھائی کو بیٹوں کو بچھڑتے ہوئے دیکھا
جان سے پیاروں کو تڑپتے ہوئے دیکھا
سامنے گلشن کو اجڑتے ہوئے دیکھا
واہ کلیجا تیرا حسین امام حسینہ
واہ تیرا حوصلہ حسین امام حسینہ
اتنے ستم اور کوئی سہ نہیں سکتا
یاد رہے گا صدا ہاں میرا امام حسین
ہاں میرا امام حسین ہاں میرا امام حسین
ہائے سر کرب و بلا جس کو سکون ملا نہیں
جس کا تو کچھ رہا نہیں جس کا تو کچھ بچا نہیں
لاکھوں سے جو دبا نہیں موت سے جو ڈرا نہیں
جس کا وہ سر کاٹ تو گیا کٹ کے بھی سر جھکا نہیں
ہاں میرا امام حسین ہاں میرا امام حسین
امام حسین یا حسین امام حسین یا حسین
وہ بے کفن
وہ بے وطن
وہ خستہ تن
لہو بدن
اے بے کفن
اے بے وطن
اے خستہ تن
شاہ زمن
حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.