Maula madine wale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar
جن کا نانا نبی جن کا بابا علی
جن کی ماں فاطمہ جن کا بھائی حسن
وہ ہیں مولا ہمارے حسین
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں کربل بسانے والے
خیمے سجا رہے ہیں وعدہ نبھانے والے
یہ در وہ پاک در ہے جو فاطمہ کا در ہے
یہ پیار مصطفیٰ کا مولا علی کا گھر ہے
مقتل میں آگےء ہیں قرآں سنانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
اسلام نے پکارا قرآن نے صدا دی
یثرب کا شاہزادہ یثرب کی شاہ زادی
نکلے سفر کو گھر سے کلمہ بچانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
رو رو کے بولی صغرا دل ڈوبتا ہے میرا
ویراں کیا مدینہ جنگل میں ہے بسیرا
مجھکو رلا گےء کیوں خوشیاں لٹانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
داماد کے دلارے بیٹی کے شاہزادے
تھے تین دن کے پیاسے سب پھول مصطفیٰ کے
خطرے تو ہے یہی تو دریا بنانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
سب لٹ گیء کمای اکبر نے برچی کھای
اصغر نے تیر کھایا دیتی تھی ماں دہائی
تیروں کے سامنے ہے سجدے میں جانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
ھل من کا استغاثہ جب دے چکا وہ پیاسہ
آواز ارجعی نے آکر دیا دلاسہ
آ میرے پاس آجا لاشے اٹھانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
اک شور تھا فلک پر کہتا تھا رب اکبر
جبریل بادلوں کا جلدی بچھاؤ بستر
جنت میں آ رہے ہیں قرآں بچانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
سلمان اور شناور خوش بخت ہو علی جی
ریحان کی تمنا سرور کی جو دعا تھی
خدمت قبول کرلے قسمت بنانے والے
مولا مدینے والے
کربل میں آگےء ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.