Maula hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ahsan Hussain
حسین میرا ہے کہتے ہیں زمانے والے
کہ بادشاہی ہر ایک دل پہ ہے اب تیرا حسین
نہیں ہے دین و مذاہب کا یاں کوئی بندش
یہ تیرا عشق ہی سر چڑھ کے بولتا ہے حسین
حسین سے یہ دین ہے
وہ دین جو عظیم ہے
خالق بھی کیا کریم ہے
بنایا اس کو اس طرح
باطل سے جاکے وہ لڑا
یزیدیت کے چہرے سے نقاب کو الٹ دیا
حسین اس کا نام ہے جو وارث قرآن ہے
رسول پاک نے کہا میں اس سے ہوں وہ مجھ سے ہے
خدا نے بڑھ کے دی صدا ذبح عظیم تو بنا
ا نفس مطمئنہ تیرا انتظار مجھکو ہے
جس نے رضائے حق کے لئے جان کو قربان کی
دین پیمبر کے لئے جان کو قربان کی
جس نے عزیز اقرباء کو دین پہ قربان کی
انسان پہ ہر آن تو احساں بنا ہے
مولا حسین مولا حسین
ہر ایک عزادار کا پہچان بنا ہے
مولا حسین مولا حسین
اسکا لہو تو ضرب ہے کربل کی زمیں میں
نہ سوچنا وہ دب گیا کربل کی زمیں میں
انسانیت کو جزبہء ایمان دیا ہے
مولا حسین مولا حسین
انسان پہ ہر آن۔۔۔
کعبہ بچا قرآں بچا دین بھی بچا
لیکن حسین کا بھرا گھر ہوگیا تباہ
ہے فخر محمد کو وہ نواسہ میرا ہے
مولا حسین مولا حسین
انسان پہ ہر آن۔۔۔
ہے فکر نہ غم جان لٹانے کا زرا بھی
کیا جوش ہے ہمت ہے قسم رب جہاں کی
راہ خدا میں شوق شہادت سکھایا ہے
مولا حسین مولا حسین
انسان پہ ہر آن۔۔۔
قاسم کبھی اکبر کبھی عباس سا بھای
رن میں شہید ہوتے تھے ہر ایک سپاہی
اپنے ضعیف کاندھے پہ لاشہ اٹھایا ہے
مولا حسین مولا حسین
انسان پہ ہر آن۔۔۔
کاٹے پڑے ہیں پیاس کی شدت سے زبان میں
اور گرم ہوا گرم زمیں دشت بلا میں
آسان نہ تھا ایسا جہاد اس نے کیا ہے
مولا حسین مولا حسین
انسان پہ ہر آن۔۔۔
زہرا کی دعاؤں کا طلبگار ہے اعظم
احسان پڑھو نوحہ کرو سر پیٹ کے ماتم
شوق غم حسین تو نسلوں کا پتہ ہے
مولا حسین مولا حسین
انسان پہ ہر آن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.