Marhaba sayyede abrar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Tableegh e Imamia
مرحبا سیدِ ابرار حُسین ابنِ علی
پسرِ فاطمہ زہراہیں حُسین ابنِ علی
آئے تھے دین محمد کا بچانے کے لیئے
راستہ حق سے صداقت کا دیکھانے کے لیئے
وہ دیا شہ نے جلایا جو زمانے کے لیئے
بن گئے مسئلہ انوار حُسین ابنِ علی
مرحبا سیدِ ابرار۔۔۔
گُلشنِ دیں کو کیا اپنے لہو سے سیراب
آپ نے کُفر کے چہرے سے ہٹایا ہے نقاب
مرنے جینے کے زمانے کو سیکھائے آداب
کر گئے دین کو بیدار حُسین ابنِ علی
مرحبا سیدِ ابرار۔۔۔
دین پر نانا کے اک حرف بھی آنے نہ دیا
تھا جو باطل کا اندھیرا اُسے چھانے نہ دیا
اور شریعت کے اصولوں کو مٹانے نہ دیا
آپ ہیں صبح کے آثار حُسین ابنِ علی
مرحبا سیدِ ابرار۔۔۔
ذکرِ شبیر تو تلوار ہے مرحب کے لیئے
آپ تو شمع ہدایت ہیں یہاں سب کے لیئے
غم یہ مخصوص نہیں ہے کسی مذہب کے لیئے
سب تمہارے ہیں اعزادار حُسین ابنِ علی
مرحبا سیدِ ابرار۔۔۔
اک خیمہ بھی نہ جلنے سے بچا تیرے بعد
تیرا پیمانِ وفا پورا ہوا تیرے بعد
قافلہ لے کے اسیروں کا چلا تیرے بعد
وہ تیرا عابدِ بیمار حُسین ابنِ علی
مرحبا سیدِ ابرار۔۔۔
آخری سجدہ حُسین ابنِ علی کا ہے عروج
سر جُدا ہو گیا دنیا کا ہو بالا ہے عروج
سر کو نیزے پہ لعینوں نے چڑھایا ہے عروج
یوں ہوئے حق کے طرفدار حُسین ابنِ علی
مرحبا سیدِ ابرار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.