Maqtal imam hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shahid Baltistani
جب شمر مارتا تھا طمانچہ حسین کو
آتی تھی یاد بالی سکینہ حسین کو
نیزے کی نوک مار کے پسلی میں بار بار
جلتی زمیں پہ زیں سے گرایا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
پتھر کسی نے مارے تو پھینکی کسی نے خاک
رن میں کسی نے بالوں سے کھینچا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
خنجر چلا رہا ہے وہ سینے پہ بیٹھ کر
بچی نہ آ کے دیکھ لے بابا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
ایک ماں نے بال کھولے ہیں بلکل اسی جگہ
جس جا پہ شامیوں نے گرایا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
ستر قدم سے دیکھ کے خنجر کبھی گلا
زینب نے تیرہ بار پکارا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
ذبح کے وقت دیتے ہیں پانی ذبیح کو
مقتل میں قتل کر دیا پیاسا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
خنجر تو صرف پیاسے کی گردن پہ چل گیا
عباس تیری موت نے مارا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
ذیشان پسلیاں تھیں شکستہ بہ وقت دفن
عابد نے کس طرح سے اٹھایا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.