Maqtal hai waqte asr
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Irfan Hussain
مقتل ہے وقت عصر ہے تنہا حسین ہے
ظالم ہے بے شمار اکیلا حسین ہے
گھیرے ہوئے ہیں فوج ستم چار سمت سے
تیروں کا خنجروں کا نشانہ حسین ہے
مقتل ہے وقت۔۔۔
ناصر تمام فرض وفا کو نبھا چکے
یادیں ہیں اور بے کسو تنہا حسین ہے
مقتل ہے وقت۔۔۔
اکبر کو کھو چکا علی اصغر کو رو چکا
کس درجہ دل فگارو شکستہ حسین ہے
مقتل ہے وقت۔۔۔
امت نے دشمنیء علی میں بھلا دیا
پیغمبر خدا کا نواسہ حسین ہے
مقتل ہے وقت۔۔۔
کہہ دے کوئی سکینہ سے دامن کو چھوڑ دے
اب آخری سفر پہ روانہ حسین ہے
مقتل ہے وقت۔۔۔
ضد پر ہے آبروے کلام خدا ہلال
مقتل میں آیتوں کا سہارا حسین ہے
مقتل ہے وقت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.