Abid e bemar ki ankhon se khoon rukta nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Katri Bawa
عابدؑ بیمار کی آنکھوں سے خون رکتا نہیں
جس کو زینبؑ کے لئے پردہ کہیں ملتا نہیں
دیکھو نہ میرا تماشہ روکے عابدؑ نے کہا
ساتھ میرے آئی ہے ہوکے وہ قیدی بے ردا
ننگے سر جسکو کبھی بابا نے بھی دیکھا نہیں
غم نہ کرنا تو سکینہؑ سفر میں زینبؑ کے ساتھ
سینے پہ سوجانا ماں کے جب بھی ہوجائیگی رات
لوٹ کر آئے گا اب بیٹا تیرا بابا نہیں
ڈر سے سہمی ہے سکینہؑ خون کانوں سے رواں
پوچھتی دکھلا کے عابدؑ کو طمانچوں کے نشاں
کب وطن میں جائیں گے کوئی یہاں اپنا نہیں
دیکھتی معصوم بچوں کی نہ زینبؑ پیاس کو
دیتا جو جنگ کی اجازت بھائی تو عباسؑ کو
بے کفن رہتا نہ تو پردہ میرا لُٹتا نہیں
پہنچی ہے دربار میں جب شام کے بنتِ علیؑ
کہتی ہے دیکھو ذرا اب نانا میری بے بسی
فضہ کے وارٹ بھی ہیں لیکن میرا کوئی نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.