Mai pyasa hoo amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میں پیاسا ہوں اماں
ہے خشک گلا میرا اور سامنے ہے دریا
میں پیاسا ہوں اماں
تم نے تو سدا اپنے پہلو پہ سلایا ہے
جب پیاس لگی مجھکو خود پانی پلایا ہے
سہ روز سے اب میں نے پانی ہی نہیں دیکھا
---میں پیاسا ہوں
خنجر میری گردن پر اپ شمر چلائے گا
اماں یہ سماں تم سے دیکھا نہیں جائے گا
جلتی ہوئی ریتی پر کرنا ہے مجھے سجدہ
---میں پیاسا ہوں
زخموں میں میرے اماں ہے ریت بیاباں کی
جلتا ہے ہوا صحرا ہے سایہ بھی نہیں کوئی
میں مالک کوثر ہوں ہے پھر یہ ستم کیسا
---میں پیاسا ہوں
اب ہم نہیں آئینگے زینب کو بتا دینا
معصوم سکینہ کو تم پانی پلا دینا
ہر گز نہ پکارے گا اب آپکا یہ بیٹا
---میں پیاسا ہوں
ہر حال میں دریا پر عباس کو جانا تھا
یہ مشک سکینہ تو بس ایک بہانا تھا
دل اسکا بھی جلتا تھا غازی بھی سمجھتا تھا
---میں پیاسا ہوں
ہمشکل پیمبر نے جس دم سے اذاں دی ہے
اس دم سے لعینوں نے مہلت ہی نہیں دی ہے
اب آپکی گودی میں ہے یاد مجھے آیا
---میں پیاسا ہوں
بچپن سے یہ عادت تھی
جب پیاس مجھے لگتی
بن مانگے ہوئے غازی
لے آتا تھا خود پانی
لے آئے ذرا پانی غازی کو صدا دینا
---میں پیاسا ہوں
کوثر پہ میرا لشکر جس وقت گیا ہوگا
ہر چھوٹا بڑا جا کر بابا سے ملا ہوگا
ہر ایک نے یہ جا کر ان سے بھی کہا ہوگا
---میں پیاسا ہوں
اے میر تکلم وہ منظر تھا بھلا کیسا
روئی جو نبی زادی اک شور قیامت تھا
جب چلنے لگا خنجر کہتے ہی رہے مولا
---میں پیاسا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.