Mai kinte teer nikalu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
لپٹ کے شاہ سے کہتی ہے فاطمہ رو کے
میرے حسین
میں کتنے تیر نکالوں کہ تم کو چین ملے
بتا حسین زیادہ ہے درد کس جا پر
کے ماں نکال لے وہ تیر یا علی کہہ کر
تڑپنا دیکھا نہیں جاتا اب تو مادر سے
میرے حسین میں۔۔۔
وہ جس کو پیار سے اٹھارہ سال پالا ہے
اُسی کے سینے پہ ظالم نے نیزہ مارا ہے
جواں کے سینے سے کھینچی ہے خود سِناں تو نے
میرے حسین میں۔۔۔
نہ ہاتھ پہلو سے اُٹھا نہ تھم سکے آنسو
تمہیں تو یاد ہے زخمی ہوا میرا پہلو
چھپا نہ پاو گے پہلو کا درد اب ماں سے
میرے حسین میں۔۔۔
تمہیں رکھا ہے سدا اپنی چھاوں میں، میں نے
بلا کی دھوپ ہے مقتل میں اے میرے بچے
تمہاری لاش پہ سایہ کروں گی بالوں سے
میرے حسین میں۔۔۔
قضا نے تجھ سے مجھے کمسنی میں چھین لیا
زمانہ ہو گیا تجھ سے ملے ہوئے بیٹا
لگا لوں پھر تجھے سینے تو مجھ کو چین ملے
میرے حسین میں۔۔۔
نصیب تک نہ ہوا جلتی خاک کا بستر
دمِ اخیر تمہارا بدن ہے تیروں پر
تمہیں یہ تیر تڑپنے تلک نہیں دیتے
میرے حسین میں۔۔۔
حسین بولے مبارک یہ ماں سے روتے ہوئے
اے ماں نکال لو بس تیرمیرے پہلو سے
جبیں ہو سجدے میں جس وقت میرا دم نکلے
میرے حسین میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.