Mai hussain hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
گونجی بوقتِ عصر صدا میں حسین ہوں
کاٹو نہ میرا خشک گلا میں حسین ہوں
اماں کسی نے پانی کی اک بوند بھی نہ دی
میں بار بار کہتا رہا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ ۔۔۔
سوکھی ہوئی ہیں شمر میرے حلق کی رگیں
آہستہ تو چھری کو چلا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ ۔۔۔
شیریں کے گھر پہ پہنچا جب رانڈوں کا قافلہ
نیزے سے ایک سر نے کہامیں حسین ہوں
گونجی بوقتِ ۔۔۔
دربار میں لعین کے کہرام مچ گیا
مختار سے جو سرنے کہامیں حسین ہوں
گونجی بوقتِ ۔۔۔
زانو پہ رکھ کے سر کو کہا اک ضعیف نے
اکبر کہاں ہے درد بتا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ ۔۔۔
اے شامیوں کفن نہ دیا مجھ کو غم نہیں
دے دو میری بہن کو ردا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ ۔۔۔
محسوس ہو رہا ہے کے مقتل سے آج بھی
آواز آرہی ہے رضا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.