Mai hussain hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar
گونجی بوقتِ عصر صدا میں حسین ہوں
کاٹونہ میرا خشک گلہ میں حسین ہوں
سوکھی ہوئی ہیں شمر میرے حلق کی رگیں
آہستہ تو چھری کو چلا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
اماں کسی نے پانی کی اک بوند بھی نہ دی
میں بار بار کہتا رہا میںحسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
کٹتا ہوا گلا میرا دیکھا نہ جائے گا
نانا میں ہوں نواسا تیرا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
بے بازوؤں کی لاش تڑپ کر الٹ گئی
آی فرات پر جو صدا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
زانو پہ رکھ کے سر کو کہا اک ضعیف نے
اکبر کہاں ہے درد بتا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
اے شامیوں کفن نہ دیا مجھ کو غم نہیں
دے دو میری بہن کو ردا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
دربار میں لعین کے کہرام مچ گیا
مختار سے جو سر نے کہا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
محسوس اب بھی ہوتا ہے یہ زائروں کو
روضے سے آرہی ہے سدا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
ایسا لگا رضا کہ شناور سے فاطمہ
کہتی ہے بار بار سنا میں حسین ہوں
گونجی بوقتِ عصر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.