Maa mai pyasa hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
گھوڑے سے جب زمین پہ گرنے لگے حسین
دیکھا کہ بال کھولے ہوے رو رہی ہے ماں
ٹہری نگاہ ٹوٹے ہوے پہلوؤں پہ جب
بچپن کی یاد آ گیء بولے شہ زماں
ماں میں پیاسا ہوں ماں
نازوں کا پالا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں ماں
نیزوں سے چھلنی سارا بدن ہے
میرا لہو ہی میرا کفن ہے
خون میں ڈوبا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
اب سامنے ہے موت کی راہیں
گودی میں لے لو پھیلا دو باہیں
گھوڑے سے گرتا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
دریا پہ ہے میرے غازی کا لاشہ
چھلنی ہے برچھی سے اکبر کا سینہ
کتنا اکیلا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
دیکھو زرا یہ نیزے یہ بھالے
واقف نہیں کیا برچھیوں والے
کس کا نواسہ ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
یاد ہے مجھکو تیری کہانی
اب مرثیہ ہے میری کہانی
درد کا قصہ ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
خون رلاے گی تیری اداییں
خنجر کے نیچے دونگا دعائیں
آپ کا بیٹا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
صدموں پہ صدمے کھاے ہیں میں نے
لاشوں پہ لاشے اٹھاے ہیں میں نے
زخموں سے ٹوٹا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
خشک ہے گردن کند ہے خنجر
دیکھو گی کیسے قتل کا منظر
سجدے میں جاتا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
تمہیں کہو کیسے سجدہ کروں میں
پورا وہ بچپن کا وعدہ کروں میں
تیروں پہ سوتا ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
چرچہ میرے غم کا یونہی بڑھے گا
نیر لکھے گا عامر پڑھے گا
میں ایسا نوحہ ہوں ماں
ماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.