Maa dekh maine
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
گھوڑے سے جب زمین پر آے شہ زمن
دیکھا کہ بن میں فاطمہ زہرا ہے معجزن
ارے بالوں سے جھاڑتی ہے زمیں قتل گاہ کی
مادر کو دیکھا اور یہ مولا نے آہ کی
ماں دیکھ میں نے سب لٹا دیا
صحرا کو اپنے خون سے میں نے بسا دیا
جو کر سکا نہ کوئی وہ کر کے دکھا دیا
لاشوں سے میں نے دشت بیاباں سجا دیا
بچپن میں وہ جو وعدہ کیا تھا نبھا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
خاک اور خوں میں غلطاں بدن دیکھلے میرا
برباد ہو چکا ہے چمن دیکھ لے میرا
کانٹے پڑے ہوے ہیں دہن دیکھ لے میرا
دل مضطرب ہے ایسا کہ جیسے بجھا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
وہ دیکھو ہم شبیہ پیمبر کی لاش کو
ٹکڑے پڑے ہیں قاسم مضطر کے دیکھلو
اصغر کی قبر دشت بیاباں میں دیکھ لو
زینب کے لاڈلوں کو بھی بن میں سلا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
گھوڑے سے جب زمین پہ آیا جواں پسر
میں بن میں آیا ٹھوکریں کھاتا بہ چشمِ تر
برچھی کا پھل جو کھینچا تو ٹکڑے ہوا جگر
اس غم نے جیتے جی مجھے لاشہ بنا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
ایسا ہوا شہید وہ قاسم سا نیک نام
ٹکڑوں میں بٹ کے رہ گیا اس کا بدن تمام
قاسم کی ماں کے ازم کو میں نے کیا سلام
مرنے کے واسطے اسے دولہا بنا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
تیر و ستم تھا ایک مگر زخمی کر گیا
اصغر کا حلق ماں کا کلیجہ جگر میرا
اصغر کو لےکے خیمے میں واپس نہ جا سکا
اس کربلا کی گود میں اسکو چھپا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
قربان مجھ پہ ہو گےء زینب کے لاڈلے
میری نظر میں یہ بھی تو اکبر سے کم نہ تھے
لاشے اٹھا کے دونوں کے لایا جو دشت سے
زینب کی خموشی نے یہ نوحہ سنا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
اماں تیرے حسین کا وہ پہلا جانثار
جو فطرتاً بھی حر تھا ہوا حق سے آشکار
غازی کی طرح حر کے لئے میں ہوں سوگوار
حر جیسے با وفا کو بھی میں نے گنوا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
اماں گیء ہے فرقت عباس توڑ کر
زینب کی آس پیاسوں کا دل اور میری کمر
لپٹی علم سے بالی سکینہ ہے نوحہ گر
بھای کے غم نے مجھکو یہی مرثیہ دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
اپنے پسر کے خوں سے وضو کر چکا حسین
لاشوں سے کربلا کی زمیں بھر چکا حسین
صبح سے کتنی بار یہاں مر چکا حسین
آغوش میں سلالے غموں نے تھکا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
کیا مظہر عابدی لکھے فرحان کیا پڑھے
ہے کس میں اتنی تاب کہ مقتل بیاں کرے
آواز اب بھی آتی ہے دشتِ ختال سے
اس کربلا کو عرش معلیٰ بنا دیا
ماں دیکھ میں نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.