Laal hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
تنہا علی کا لال تھا نو لاکھ اشقیاں
زخموں سے چور گرم ہوا خشک تھا گلا
شمر لعیں آستین الٹے ہوے بڑھا
خنجر ابھی چلا نہیں تھا کہ ایک ماں نے دی صدا
بن میں تھے ماں کے یہ بین
کیسے میں پاؤں گی چین
و میرے لال حسین
مرقد کو اپنے چھوڑ کے صحرا میں آی ہوں
مضطر ہوں غمزدہ ہوں فلک کی ستائی ہوں
آنکھوں میں اشک کو چھپا کر میں لای ہوں
بکھرے ہوئے ہے بال یہ دیتی دہای ہوں
و میرے لال حسین۔۔۔
پالا ہے چکی پیس کہ کتنے جتن کےء
سوکھے ابھی نہیں میرے ہاتھوں کے آبلے
کس طرح دیکھ پاؤں گی خنجر تلے تجھے
ماں کہہ کے ایک بار تو آواز دے مجھے
و میرے لال حسین۔۔۔
بچپن میں تجھکو دھوپ میں جانے نہیں دیا
اور آج تیرے جسم سے سورج گزر گیا
ہاے ہاے کسی نے آ کے اڑھای نہیں ردا
آ میرے بکھرے بالوں کے چھاؤں میں بیٹھ جا
و میرے لال حسین۔۔۔
تجھ پہ نہیں یہ تیغ میرے دل پہ چلتی ہے
ایک آہ میرے سینے سے پیہم نکلتی ہے
جلتے ہیں زخم تیرے زمین اتنی جلتی ہے
مجبور تیری ماں ہے کھڑی ہاتھ ملتی ہے
و میرے لال حسین۔۔۔
زخموں سے خاک صاف کروں گی ردا سے میں
واپس نہ جاؤں گی کبھی اب کربلا سے میں
پوچھوں گی یہ سوال ابھی علقمہ سے میں
تیری جفا کا شکوہ کروں کیا خدا سے میں
و میرے لال حسین۔۔۔
تو غم نہ کر چلے گی تیرے ساتھ ساتھ ماں
ہو کر سوار نیزے پہ جاے گا تو جہاں
تیرے بغیر اب مجھے آرام ہے کہاں
نوحہ کناں رہے گی یہ کہتے ہوے زباں
و میرے لال حسین۔۔۔
بے گور و بے کفن میرے بچے تجھے سلام
بخشی نہ جائے گی کسی صورت یہ فوج شام
اے تشنہ لب غریب محمد کے لال افام
جاگیر دار خلد کی جاگیر تیرے نام
و میرے لال حسین۔۔۔
کربوبلا لرزتی تھی زہرا کے بین سے
بنت رسول ہو گیء محروم چین سے
اٹھتا تھا شور قبر شاہ مشرقین سے
ریحان جب یہ کہتی تھی زہرا حسین سے
و میرے لال حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.