Koi bachale hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Safdar Abbas
صدا یہ دیتی تھی زہرا میرا حسین حسین
ہے تین روز کا پیاسا میرا حسین حسین
کھڑا ہے دشت میں تنہا میرا حسین حسین
کوئی بچالے حسین کو میرے
صدا یہ فاطمہ زہرا کی گونجی مقتل میں
ہے میرا لال اکیلا نہیں کوئی یاور
ترس تو کھاؤ کوئی اس غریب و مضطر پر
چلا نہ دے یہ ستمگر حسین پر خنجر
کوئی بچالے حسین کو۔۔۔
یہ کیسا اجر دیا تم نے میری خدمت کا
کوئی تو کردے ادا آج حق رسالت کا
مدد کو آے کوئی وقت ہے قیامت کا
کوئی بچالے حسین کو۔۔۔
زرا تو سوچو محمد کا یہ نواسہ ہے
اے لوگوں دین خدا کا یہی اثاثہ ہے
بلا کے دشت میں سہہ روز کا یہ پیاسا ہے
کوئی بچالے حسین کو۔۔۔
کہیں سے آتے ہیں پتھر کہیں سے تیر و تبر
ستم ہے کیسا ہزاروں ہے زخم اک دل پر
گھرا ہے نرغہء اعدا میں میرا لختِ جگر
کوئی بچالے حسین کو۔۔۔
جو مجھ پہ بیت رہی ہے بتا نہیں سکتی
جو زخم دل پہ لگے وہ دکھا نہیں سکتی
میں اپنے لختِ جگر کو بچا نہیں سکتی
کوئی بچالے حسین کو۔۔۔
میں ایک ماں ہوں مجھے صبر کس طرح آے
نبی کی بیٹی ہوں مجھ پر کوئی ترس کھائے
میں قتل گاہ میں کرتی ہوں بین یہ ہاے
کوئی بچالے حسین کو۔۔۔
تمام أہل جہاں نے صدا سنی صفدر
غریب ماں کی یہ آہ و بکا سنی صفدر
فغاں یہ سب نے سر نینوا سنی صفدر
کوئی بچالے حسین کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.