Khanjar talay hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
خنجر تلے حُسین ہے تیروں کی جھڑی ہے
ایسی نماز کس نے زمانے میں پڑھی ہے
خنجر تلے حُسین ہے۔۔۔
وہ ہے حُسین خون سے جس نے وضو کیا
تیروں کی جا نماز پہ الحم دی صدا
سجدے کو دیکھ موت بھی حیران کھڑی ہے
خنجر تلے حُسین ہے۔۔۔
نوکِ سِناں پہ جس نے قرآن سُنایا
اُڑ اُڑ کے گرم ریت نے کفن اُس کا بنایا
حلقِ بریدہ لاش جومقتل میں پڑی ہے
خنجر تلے حُسین ہے۔۔۔
سینے میں برچھی ہاتھ میں ہے لال کا جگر
شبیر کا جگر ہے یہ شبیر کا پسر
سینے میں جس کے برچھی ظالم نے گڑی ہے
خنجر تلے حُسین ہے۔۔۔
اپنے ہی گرم خون میں تڑپے علی اکبر
تھا تیر گلے میں رہے ہنستے علی اصغر
یہ فوجِ حُسینی ہی کربل میں لڑی ہے
خنجر تلے حُسین ہے۔۔۔
دین کی بنا ہے سجدہ حیدر کے پسر کا
ہے دے رہا گواہ ہی یہ وقت عصر کا
بکھرا ہے لاشہ بن میں اور دھوپ کڑی ہے
خنجر تلے حُسین ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.