Khanjar khareeb
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
جب کٹ گیا زہرا کا چمن دشتِ بلا میں
شامل ہوا پیاسوں کا لہو خاکِ شفا میں
کوئی نہ رہا فوجِ امامِ د و سرا میں
اور گھِرگیا حیدر کا پسر اہلِ جفا میں
اک خشک گلا اور کہیں سو نیزہ و خنجر
ارے نو لاکھ کا ریلا و اکیلا وہ دلاور
جب میرا حسین فاطمہ کا چین
پُشت رہوار سے جب خاک پر گرا
خنجر قریب زانوئے قاتل قریب ہے
آج امتحانِ صبرِ حسینِ غریب ہے
جاں سے قریب تر میرے پروردگار دیکھ
عاشق کا اپنی ریگِ تپاں پر کرار دیکھ
میرا یقین دیکھ میرا اعتبار دیکھ
میں کتنا مطمئن ہوں ادھر ایک بار دیکھ
خنجر قریب۔۔۔
پیاسا ہوں تین روز کا زخموں سے چُور ہوں
یارب گواہ رہیو کہ میں بے قصور ہوں
چھ ماہ ہوگئے کہ وطن سے بھی دُور ہوں
اب تیر ی بارگاہ میں تیرے حضور ہوں
خنجر قریب۔۔۔
اک قلبِ ناتواں پہ بہتّر کا داغ ہے
اٹھارہ سال کے علی اکبر کا داغ ہے
بازو بُریدہ شیر کا اصغر کا داغ ہے
لگنا ابھی لُٹی ہوئی چادر کا داغ ہے
خنجر قریب۔۔۔
یہ کہہ کو جو خموش ہوئے سبطِ پیمبر
دیکھا کے سرہانے ہے کھڑی مادرِ مضطر
شہزادی کے سر پر ہے پڑی خاک کی چادر
کہتیں ہیں وہ سرگود میں شبیر کا لے کر
خنجر قریب۔۔۔
مظلوم کی امداد کو آتا نہیں کوئی
پانی بھی دمِ مرگ پِلاتا نہیں کوئی
زخموں میں لگی خاک چھڑاتانہیں کوئی
ہئے ہئے میرے بچے کو بچاتا نہیں کوئی
خنجر قریب۔۔۔
حیدر سے کہا زہرا نے خوف آتا ہے صاحب
ماں ہوں میرا دل درد سے تھرّاتا ہے صاحب
یہ دیکھیئے دنیا سے پسر جاتا ہے صاحب
خنجر کو لیئے شمر چلا آتا ہے صاحب
خنجر قریب۔۔۔
فرمانے لگے ماں سے بصد رنج یہ مولا
کچھ دیر میں اب کوچ ہے دنیا سے ہمارا
اے اماں چلی جائیے مقتل سے خدارا
کس طرح سے دیکھو گی تڑپتا ہوا لاشہ
خنجر قریب۔۔۔
اک بار جو خیموں کی طرف یاس سے دیکھا
دیکھا کے درِ خیمے پہ رُوتی ہے سکینہ
اک ہُوک اُٹھی قلب میں رونے لگے مولا
زینب سے اشاروں سے کہا اے میری بہنا
خنجر قریب۔۔۔
آوازِ غیب آئی پلٹ آحسین آ
اب امتحان تیرا مکمل یہاں ہوا
خونِ پسر سے تُو ہے وضو اب تو کر چکا
یہ سُن کے شہہ نے سجدے میں سر رکھ کے یہ کہا
خنجر قریب۔۔۔
جب پہنچی بہن بھائی کے لاشے پہ کھلے سر
دیکھا کہ لعیں پھیر چکا حلق پہ خنجر
اور شمر لیئے جاتاہے سر گیسو پکڑ کر
اے سرور و ریحان کرو یاد وہ منظر
خنجر قریب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.