Kehti thi maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
برسا فلک سے خون لرزنے لگی زمیں
آندھی سیاہ دشت بیابان میں چلی
یہ وقت بھی قیامت کبرا سے کم نہیں
جلتی زمیں پہ آخری سجدے میں ہے جبیں
بالیں پہ ماں حسین کی اور پشت پہ لعیں
کہتی تھی ماں ٹہر زرا شمر ٹہر جا
دو بوندھ میرے بچے کو پانی تو پلا دے
سن کر دہائی فاتح بدر و حنین سے
یہ دشت گونجتا ہے میرے شور و شین سے
اکبر کو قتل کر کے بھی بیٹھے نہ چین سے
کیا دشمنی ہے تم کو میرے دل کے چین سے
کیا بغض تم کو ہو گیا میرے حسین سے
کہتی تھی ماں۔۔۔
صبحِ دہم سے لاشے اٹھاتا رہا یہاں
رویا ہے اس غریب کی غربت پہ آسماں
بچے شہید ہو گےء مارے گےء جواں
ہاتھوں پہ اس کے قتل ہوا اس بے زباں
اب اس کے خون کے پیاسے ہوے خنجر و سناں
کہتی تھی ماں۔۔۔
آیا جو قتل گاہ میں یہ ظلم کا اسیر
پرساں نہال تھا نہ کوئی اور نہ دستگیر
پتھر کسی نے مارے کسی نے سنا و تیر
نیزہ کسی نے مارا چلاے کسی نے تیر
یہ ظلم دیکھا رونے لگا خلد کا امیر
کہتی تھی ماں۔۔۔
غش کھا کے جو گھوڑے پہ جھکا میرا دلفگار
خوں بہنے لگا اور سر مظلوم پہ تلوار
سر تھام کے ہاتھوں سے جو سینہ ہوا اس بار
برچھی کسی لعین کے سینے سے ہوی وار
تر ہو گیا لہو سے بدن دل ہوا فگار
کہتی تھی ماں۔۔۔
تیروں کی نظر چاند سا سینہ جو ہو گیا
ان ظالموں نے سینے کو تیروں سے بھر دیا
زیں سے زمیں پہ آنے لگا جب پسر میرا
آیا نہیں زمین پہ تیروں پہ رک گیا
اس ظلم پر بھی رحم نہ آیا تجھے زرا
کہتی تھی ماں۔۔۔
اے سنگ دل خدا کا پیمبر کا خوف کر
قصاب بھی زبیحوں کو زبح سے ٹہر کر
اتنا تو پانی دیتے ہے ہو جاے حلق تر
زخموں سے چور چور ہے پیاسا میرا پسر
خنجر چلے گا کس طرح پیاسے کے حلق پر
کہتی تھی ماں۔۔۔
زینب ہے ایک ریت کے ٹیلے پہ نوحہ گر
منظر یہ دیکھتی ہے سنبھالے ہوے جگر
آنکھوں میں آشک لب پہ بکا اور برہنہ سر
مر جاے گی وہ خواہر مظلوم دیکھ کر
تن سے جدا نہ کیجیو اس وقت شہ کا سر
کہتی تھی ماں۔۔۔
تڑپے زمیں پہ خاک اڑاتے ہوے حیدر
آے خدیجہ اور پیمبر بھی نوحہ گر
سیدانیوں میں بین در خیمہ پہ دختر
نزدیک تھا وہ وقت کہ کٹ جاے شہ کا سر
زہرا نے گلا رکھ دیا بیٹے کے گلے پر
کہتی تھی ماں۔۔۔
مظہر کہاں سے لاؤں میں وہ طاقت بیاں
میں لکھ سکوں شہادت مظلوم اب یہاں
ہمراہ میرے رونے لگے یہ ساتوں آسماں
فرحان نہیں نہیں یہ کلام بھی ہے نوحہ خواں
بیٹے کو قتل ہوتے ہوے دیکھتی تھی ماں
کہتی تھی ماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.