Karbala ki kahani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
تاریخ کربلا ہے یہ تاریخ کربلا
ہاے غریب حسین ہاے غریب حسین
آؤ سناؤں تم کو میں تاریخ کربلا
یعنی غریب فاطمہ زہرا کا مرثیہ
زہرا کا لال شام کی فوجوں تھا گھرا
قربان ہو چکے تھے سب انصار و اقرباء
غربت کی بیکسی تھی شہ مشرقین تھے
نو لاکھ فوج شام میں تنہا حسین تھے
ہاے غریب حسین۔۔۔
تنہائی ڈھونڈتی ہے وہ لشکر کدھر گیا
ٹوٹی ہوی کمر ہے جواں بھای مر گیا
نور نظر کے ساتھ ہی نور نظر گیا
ارماں تھا جس کی شادی کا وہ بھی گزر گیا
روتا ہے دل شبیہ پیمبر نہیں رہا
صغرا کی یاد آتی ہے اکبر نہیں رہا
ہاے غریب حسین۔۔۔
میں کس طرح بیان کروں اس وقت کیا تھا حال
کھا کر ستم کا تیر جو اصغر ہوا نڈھال
جب ہچکیاں وہ لیتا تھا معصوم نونہال
بانو نہ دیکھ لے کہیں شہ کو تھا یہ خیال
جتنا لہو اگل دیا ماہ منیر نے
اتنا تو دودھ بھی نہ پیا تھا صغیر نے
ہاے غریب حسین۔۔۔
بچے کی اپنے قبر بنانے لگے حسین
خود بےبسی کی لاش اٹھانے لگے حسین
پیاسے لبوں پہ آشک گرانے لگے حسین
مٹی میں اپنا چاند چھپانے لگے حسین
تھی اتنی گرم ریت کہ گھبرا گےء حسین
چہرے پہ خاک ڈال کے تھرا گےء حسین
ہاے غریب حسین۔۔۔
روتے ہوئے امام جو خیمے کے در پہ آے
تھے ہمسفر حسین کے تنہائیوں کے ساے
آواز کس کو دے کسے مظلوم اب بلاے
کوئی نہیں بچا میرے مولا کا ہاے ہاے
آی صدا یہ فکر کہ شاہ امم نہ کر
زینب تجھے سوار کراے گی غم نہ کر
ہاے غریب حسین۔۔۔
آے حسین رن میں صفوں کی صفائی کی
اعدا سے بھوک پیاس میں ایسی لڑائی کی
فوجوں سے آ رہی تھی صداییں دہائی کی
ایسے میں شہ کو لاش نظر آی بھای کی
گونجی صدا یہ فاطمہ زہرا کے چین کی
عباس اٹھ کے دیکھو لڑائی حسین کی
ہاے غریب حسین۔۔۔
باتیں تصورات میں کرتے تھے شاہ دیں
اتنے میں گھیرنے لگے مولا کو سب لعیں
گھوڑے پہ ڈگمگا گیا زہرا کامہ جبیں
بی بی پکارتی تھی بتاؤ تو اہلِ کیں
پیاسے کو کیوں لہو کے غریب الدیار کے
تم کو ملے گا کیا میرے بچے کو مار کے
ہاے غریب حسین۔۔۔
سجاد کیا بیان ہو وہ کرب کی گھڑی
چلنے لگی جو حلق پہ مظلوم کے چھری
ستر قدم سے ایک بہن دیکھتی رہی
توحین شمر کرتا تھا زینب کے بھای کی
کہتی تھی غازی آ کے بچانا حسین کو
جب شمر مارتا تھا طمانچہ حسین کو
ہاے غریب حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.