Kafan mujhko pinha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
دی تھی اماں نے جو پوشاک وہ لا دو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن مجھکو پہنادو زینب
آج مقتل میں فقط بات تمہاری ہوگی
ابھی اماں سے ملاقات ہماری ہو گی
کوئی پیغام اگر ہے تو سنا دو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
ہاتھ پابند رسن بہنا تمہارے ہونگے
مجھکو رہ رہ کے خیال آتا ہے لاشے سے میرے
تیر کس طرح نکا لوگی بتادو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
میرے لاشے کی رہے گی تمہیں پہچان بہن
چاک کردو میرے کرتے کا گریبان بہن
کوئی لوٹے نہ اسے ایسا بنادو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
سامنے اپنے سکینہ سے اتروا لو گوہر
ابھی کچھ دیر میں لٹ جائے گا مظلوم کا گھر
یہ امانت کسی گوشے میں چھپا دو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
باہر آنے کو نہ خیمے سے میں کہتا تم کو
ہوتے عباس تو تکلیف نہ دیتا تم کو
بن کے عباس مجھے زیں پہ بٹھا دو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
قید خانے کی سنبھالو یہ امانت بی بی
گود میں لو اسے مظلوم ہو رخصت بی بی
میرا دامن میری بچی سے چھڑا دو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
جب سے اکبر گئے بینائی بھی آنکھوں کی گئی
لا کے دیدو علی اصغر کی نشانی کوئی
کرتہ بے شیر کا آنکھوں سے لگا دو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
گھر سے شبیر جنازے کی طرح سے نکلے
سبھی روتے تھے تکلم در خیمہ پہ کھڑے
شہ نے جس دم کہا مرنے کی رضا دو زینب
اپنے ہاتھوں سے کفن۔۔۔
دی تھی اماں نے جو پوشاک۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.