Izzat khuda ke deen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sachay Bhai
عزت خدا کے دیں کی بچا لی حسین نے
نانا تمہاری بات نبھای حسین نے
اب کون ہے جو خیموں میں جا کر خبر کرے
اصغر کی قبر رن میں بنا لی حسین نے
عزت خدا کے دیں کی۔۔۔
آنکھوں پہ پٹیاں آپ نے باندھی تھی اے خلیل
کڑیل جواں کی لاش اٹھای حسین نے
عزت خدا کے دیں کی۔۔۔
شبیر رو پڑے تھے کمر اپنی تھام کر
دیکھا جو گھر بتول کا خالی حسین نے
عزت خدا کے دیں کی۔۔۔
کربوبلا میں اپنا بھرا گھر لٹا دیا
لیکن نبی کی بات نہ ٹالی حسین نے
عزت خدا کے دیں کی۔۔۔
سچ تو یہ ہے کہ حرمتِ اسلام کے لئے
شریعت کی باگ ڈور سنبھالی حسین نے
عزت خدا کے دیں کی۔۔۔
دین خدا محب جو اندھیرے میں گھر گیا
شمع حسینیت کی جلا لی حسین نے
عزت خدا کے دیں کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.