Hussaino minni
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
اترا جو آسمان سے محزر بہ شور و شین
بیت الشرف میں گونج اٹھے سیدہ کے بین
فرماتے تھے حبیب خدا شاہ مشرقین
حسین و منی و انا من الحسین
کرب و بلا میں میرا پسر مارا جائے گا
پیاسہ رہے گا بوند نہ پانی کی پائے گا
انصار و اقربا کی یہ لاشیں اٹھائے گا
اسلام کو بچائے گا میرا یہ نور عین
---حسین و منی
ہنس کر سہے گا یہ ہر اک رنج و ملال کو
جھولے سے لے کے جائے گا بانو کے لعل کو
پانی مگر نہ دے گا کوئی نونہال کو
پیاسہ ہی مارا جائے گا اصغر سا نور عین
---حسین و منی
سر سے آگے نیزے پہ ہو گا حسین کا
گر بھائی بے کفن تو بہن ہو گی بے ردا
دربار میں یزید کے جائے گا قافلہ
زینب دیار شام میں بن جائے گی حسین
---حسین و منی
یہ سن کے بولی فاطمہ زہرہ دہائی ہے
فرط الم سے آنکھوں میں تاریکی چھائی ہے
بابا خبر یہ آپ نے کیسی سنائی ہے
پاتا نہیں ہے میرا دل درد مند حسین
---حسین و منی
پھر سیدہ نے پوچھا اے تاج سر یقین
کہئیے ابو الحسن بھی تو ہوں گے وہیں قریب
میں اور آپ ہوں گے کہاں کوئی بھی نہیں
نہ میں نہ تم نہ ہوں گے علی فاتح حسین
---حسین و منی
محسن یہ سن کے فاطمکہ زہرہ ہوئی ملول
روح الا میں پکارے کہ کہہ دیجئے رسول
اک قوم خلق ہو گی با انداز بوئے گل
تا ابد جو روئے گی کہہ کر حسین حسین
---حسین و منی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.