Hussain zindabad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nasir Zaidi
خدائے پاک کا پیارا حسین زندہ باد
نبی کی آنکھوں کا تاراحسین زندہ باد
دلِ بتول کا پاراحسین زندہ باد
علی کا راج دُلاراحسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ حسین زندہ باد
کہو یہ مل کے ہماراحسین زندہ باد
امیرِ شہر شہادت ہے تیرا نام حسین
تجھی پہ بھیجا ہے اسلام نے سلام حسین
ہے تیرے ہاتھوں میں کونین کا نظام حسین
سُنا جو نوکِ سِناں پر تیرا کلام حسین
پُکار اُٹھا یہ نظارا حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
کیا ہے پانی تیرے حوصلوں نے پتھر کو
شکست دی ہے تیری پیاس نے سمندر کو
فنا کی قبر میں دفنا دیا ستمگر کو
اُلٹ کے رکھ دیا تُوں نے ہر اک منظر کو
حقیقتوں کو اُبھارا حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
دیارِ شب پہ اُجالوں نے حکمرانی کی
جلے دیئے تو ہوائوں نے پاسبانی کی
ملی ضعیفہ کو انگڑائیاں جوانی کی
زباں ہو جائے مشہور بے زبانی کی
یہ تیرا فیض ہے سارا حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
پیامِ حق ہے خدا کی قسم پیامِ حسین
ہر اک چیز ہے کونین کی غلامی حسین
وہ محترم ہے جو کرتا ہے احترامِ حسین
اگر یزید سے لینا ہے انتقامِ حسین
لگائو جھوم کے نعر ہ حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
جو گھر لُٹاتا ہے اُس کو حسین کہتے ہیں
جو دین بچاتا ہے اُس کو حسین کہتے ہیں
جو حُر بناتا ہے اُس کو حسین کہتے ہیں
جو جیت جاتا ہے اُس کو حسین کہتے ہیں
شجاعتوں نے پُکارا حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
برائے جنگ یہ لے کر جو ذوالفقار گیا
امیرِ شام کو بیٹا علی کا مار گیا
کیا یہ وقت نے اعلان اقتدار گیا
حسین جیت گیا اور یزید ہار گیا
خدا کا دین پُکارا حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
علی کا لال شاہِ مشرقین زندہ ہے
وہ قلبِ فاطمہ زہرا کا چین زندہ ہے
شبابِ فاتح بدرو حنین زندہ ہے
یزید مر گیا میرا حسین زندہ ہے
یہ زندگی کا ہے نعرہ حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
یہ تیرا دوست بھی تیرا عدو بھی کہتا ہے
چراغ آندھیوں کے رُو برُو بھی کہتا ہے
علم بھی تیغ بھی چاکِ گُلو بھی کہتا ہے
نظر بھی فکر بھی دل بھی لہو بھی کہتا ہے
جو قتل ہو کے نہ ہارا حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
وفا کا تذکرہ گوہر صدا پسند رہے
نشانِ ماتمِ شبیر ارجُبند رہے
علم حسین کے لشکر کا سر بلند رہے
یزیدی قبر کی گہرائیوں میں بند رہے
جیئیں حسین ہمارا حسین زندہ باد
لگائے جائو یہ نعرہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.