Hussain zindabad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
دونوں جہاں میں دھوم ہے
دونوں جہاں میں دھوم
حسین زندہ باد حسین زندہ باد
اک دن میں وہ کمال کیا ہے حسین نے
صدیوں کا دل بہال کیا ہے حسین نے
حسین زندہ باد حسین زندہ باد
حسین زندہ باد
انسانیت کو پھر سے عطا کی نیء حیات
خنجر کے نیچے رکھلی حبیب خدا کی بات
یہ اور بات اپنی لٹا دی ہے کاینات
کعبے کو مالا مال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
ایسا شرف جہاں میں بخشا ہے جون کو
مڑ مڑ کے انبیاء نے بھی دیکھا ہے جون کو
اپنے کرم سے اتنا نوازا ہے جون کو
ہاں رتبہء بلال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
کیا سونچتا ہے دامنِ اقدس کو تھام لے
دربار میں نہ انکے تکلف سے کام لے
اولاد چاہیےء تو دعائے امام لے
راحب کسے نڈھال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
پیش کردگار نہ ہو پھر سے سرخ رو
رن میں کیا ہے خون سے بے شیر کے وضو
تیروں پہ ہو نماز کے نیزوں پہ گفتگو
ہر کام بے مثال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
اٹھو حسینیت کا جہاں کو پیام دو
دنیا کو ہر محاس پہ درس امام دو
اپنے لہو کے پیاسوں کو پانی کا جام دو
دشمن کا بھی خیال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
اصغر کو جلتی ریت پہ چھوڑا ہے کربلا
جان سکوت ظلم کو توڑا ہے کربلا
انسان کا ضمیر جھنجھوڑا ہے کربلا
پانی کا کب سوال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
سینے میں گھٹ کے مر گیء حسرت یزید کی
ہر ایک اک کو بتا دی حقیقت یزید کی
سکتے میں پڑ گیء ہے حکومت یزید کی
بیعت کا ایسا حال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
بتلا رہا تھا دشت میں حملہ امام کا
چاروں طرف تھا رعب مجاہد کے نام کا
ملتا نشان تک نہ کہیں فوج شام کا
بس پاس ذوالجناح کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
مل کر بھی گر سارا جہاں ظلم ڈھاے گا
پردے میں جو مقیم ہے وہ خود بچاے گا
شیعیوں کو عامر و اختر مٹاے گا
خود انکو لا زوال کیا ہے حسین نے
اک دن میں وہ کمال۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.