Hussain zinda hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Anj. Masoomeen
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے شہید زندہ ہے
کہا تھا زہرا سے نبی نے رو رو کر
کریں گے غم شہ کا محب تیرے رو کر
اذل کا وعدہ ہے نبھایا جاتا ہے
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے۔۔۔
کہے گا محشر میں یہ خالقِ اکبر
ہے ماتم سرور نجات کا محور
حسین کا جو ہے وہی ہمارا ہے
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے۔۔۔
لٹا کے گھر اپنا حسین کہتے ہیں
کٹا کے سر اپنا حسین کہتے ہیں
یوں وعدہء طفلی نبھایا جاتا ہے
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے۔۔۔
حسین کے ساتھی تو وہ مر نہیں سکتے
کٹا کے سر اپنا وہ مر نہیں سکتے
یہ حق کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے۔۔۔
کریں گے دنیا میں حسین کا ماتم
گر آے طوفان بھی نہ ہوگا پھر بھی کم
یہ ماتم سرور دعاے زہرا ہے
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے۔۔۔
حسین کے جیسا نہ بن سکا کوئی
بیان ہے خالق کا نہ بن سکا کوئی
تمام دنیا میں وہی اکیلا ہے
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے۔۔۔
یہ ہاشمی صابر ہے نوکر سرور
عطا ہے سرور کی کرم ہے یہ ان پر
عزا کی دنیا میں دعائے زہرا ہے
خدا کا کہنا ہے شہید زندہ ہے
حسین زندہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.