Hussain tere lahoo ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Others
حسین تیرے لہو کی خوشبو
فلک کے دامن سے آ رہی ہے
یہ خون نہ حق چھپے گا کیوں کر
جسے یہ دنیا چھپا رہی ہے
یہ صبر تیرا تیری عبادت
وہ راہ حق میں تیری شہادت
تیری صداقت کی داستانیں
زمانے بھر کو سنا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
تمام عالم کو یہ دکھایا
کٹا کے گردن دین بچایا
مگر یہ امّت ابھی بھی آل
نبی کو دیکھو ستا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
غریب مولا کی بیکسی کے
غریب مولا کی بیبسی کے
ابھی تلک وہ زمین کربل
لہو کے آنسو بہا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
جوان بیٹے کی لاش لینے
چلے ہیں مقتل کو شاہ والا
مگر ضعیفی قدم قدم پر
اٹھا رہی ہے بٹھا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
برہنہ سر ہے علی کی بیٹی
مگر وہی عظمت محمّد
وہ جس کی خاطر بھرا ہوا گھر
لٹا کے کربل سے آ رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
یہ کون ہے جس کی گفتگو میں
علی کا لہجہ جہلک رہا ہے
یہ کون ہے جس کی ولولوں میں
حسینیت جگمگا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
عجیب ہے یہ کربلا کا منظر
رواں ہے شاہ کے گلے پہ خنجر
زمانہ کروٹ بدل رہا ہے
سکینہ آنسو بہا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
حسین میدان کربلہ میں
عجیب موتی لٹا رہے ہیں
جوان بیٹے بھتیجے بھائ
کی لاشیں تنہا اٹھا رہے ہیں
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.