Hussain shahe karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
حسین شاہ کربلا
حسین دین مصطفےٰ
وہ دین حق کا قافلہ
چلا جو سوئے کربلا
یہی ہے جادہ وفا
قدم قدم یہ تھی صدا
---حسین شاہ کربلا
پنچ کے دشت کربلا
لٹا کے گلشن وفا
خراج اس طرح لیا
شکست ظلم نے کہا
---حسین شاہ کربلا
ہے کون کعبہ یقین
اے جان ختم مرسلین
وہی ہے بس پناہ دیں
یہ کہہ رہے ہیں انبیائ
---حسین شاہ کربلا
یہ ذکر ہی نماز ہے
خدا کو جس پہ ناز ہے
وہ سر ہی سرفراز ہے
جبیں پہ جس کی ہے لکھا
---حسین شاہ کربلا
تمام شب تھا امتحان
یقین و شک کے درمیاں
ہوئی جو صبح کی اذان
تو حر کے دل نے یہ کہا
---حسین شاہ کربلا
اٹھا کے لاشہ جواں
چلے جو شاہ انس و جاں
نہ تھا کوئی بھی پاسباں
مگر یہ حق کی تھی صدا
---حسین شاہ کربلا
حسین دیں پناہ ہیں
بنائے لا الہ ہیں
کتاب حق گواہ ہیں
ورق ورق یہ ہے لکھا
---حسین شاہ کربلا
ہزار کوششیں ہوئی
مگر نہ رک سکا کہیں
فرید ذکر شاہ دیں
رہے گا حشر تک صدا
---حسین شاہ کربلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.