Hussain sab teri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sachay Bhai
حُسین سب تیری قُربانیوں کا صدقہ ہے
کے آج تک دلِ انسانیت دھڑکتا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
غمِ حُسین میں آنسُو پھر اُس کے بعد اِرم
خرید لو کے یہ سودا بہت ہی سستا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
مُباہلے کی یہ صورت بتا رہی ہے ہمیں
کہ پنجتن کے مُقابل جو آئے جھوٹا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
حُسینیت کو لہو چاہیئے بقاء کے لیئے
یزیدیت نے پھر ایک بار سر اُبھارا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
اُسے حُسین سے نسبت نہ دو خُدا کے لیئے
جو مصلِحت سے غمِ شِہ میں کام لیتا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
ہے کیا جوازِ ستم اے زمینِ کرب و بلا
کے تین روز سے مہمان تیرا پیاسا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
الٰہی خیر کسی کی نظر نہ لگ جائے
ضعیف باپ کا کڑیل جوان بیٹا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
جسے حُسین نے اٹھارہ سال پالا تھا
زمینِ گرم پہ وہ ایڑیاں رگڑتا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
خُدارا اس کو طمانچے نہ مار اے ظالم
یہ بچی غم کی ستائی ہوئی سکینہ ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
نہ لُوٹ چادرِ زینب نہ چھین سر سے ردا
یہ بنتِ زہرا ہے ظالم یہ بنتِ زہرا ہے
حُسین سب تیری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.