Hussain raazi rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے گھر میں میرے فرش عزا
حسین راضی رہے بس حسین راضی رہے
زمانہ روٹھے یا پھر چھوٹے کوئی بھی رشتہ
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
یہ مجلسیں یا عزا خانے اور یہ فرش عزا
سبیلیں اور تبرک کو باٹنے کا مزہ
حسین کے ہی لیےء سب ہے اور یہ منشا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
گےء وہ رن کی طرف جب حسین نے چاہا
سپاہی حق کی سمجھتے تھے فلسفہ رب کا
وہی وہ کرتے رہے جو حسین کہتا رہا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
یہ اپنے بچوں کو ماؤں نے تربیت دی ہے
غمِ حسین مناؤ یہ پرسہ داری ہے
جیو حسین کے غم میں یہ باپ نے بھی کہا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
سبحانہ ربی الاعلی رسول کہتے رہے
کہ ان کی پشت پہ جب تک حسین بیٹھے رہے
بنا حسین کامل نہیں کوئی سجدہ
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
حسین دل ہے حسین جان ہے
دلوں کی دھڑکن میں بھی رواں ہے
تپش میں غم کی یہ سایباں ہے
حسین توحید کی زباں ہے
خدا کا کلمہ جہاں جہاں ہے
حسین میرا وہاں وہاں ہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
پڑھو زیارت مولا خدا کو راضی کرو
سنو حسین سنو گر پڑھو حسین پڑھو
عزا کے فرش پہ بیٹھو خدا سے مانگو دعا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
کہیں پہ بھای کے بازو کہیں بہن کے پسر
خدا کی راہ میں دی ہے جوانیء اکبر
جس امتحان میں لاتی رہی خدا کی رضا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
یہی نجات کا ذریعہ بنے محشر میں
سر اپنا فقر سے اونچا رہے گا محشر میں
اب اس خیال سے بڑھ کر بھی اور کیا ہوگا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
حسین تو جو نہیں ہے تو گھر نہیں کچھ بھی
کٹے جو عشق میں تیرے تو سر نہیں کچھ بھی
حبیب ابن مظاہر کی دوستی نے کہا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
کیا حسین نے عامر تجھے سفیر عزا
عطا سے ان کی میں شاعر اہلبیت ہوا
خدا سے پاؤں شناور یہ خدمتوں کا سلا
بس حسین راضی رہے حسین راضی رہے
ہمیشہ بچھتا رہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.