Hussain maqtal mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shahid Baltistani
حسین مقتل میں چھپ کھڑے ہے
لہو لہو ہے لباس سارا میرے خدایا
حسین مقتل میں چھپ کھڑے ہے
عجیب منظر ہے کربلا کا
زمیں پہ بکھرے پڑے ہے لاشے
یہاں ہے سادات پہ مصیبت
وہاں لعیں پیٹتے ہے تاشے
اداسیاں پڑھ رہی ہیں نوحہ میرے خدایا
حسین مقتل میں۔۔۔
غریب زہرا کے رخ پہ اصغر
کا خون نا حق لگا ہوا ہے
عبا کا دامن جواں اکبر
کہ خوں سے غلطاں ہو چکا ہے
نظر جمی ہے سوئے سکینہ میرے خدایا
حسین مقتل میں۔۔۔
حسین مل مل کے اپنی آنکھیں
زمین پر دیکھے جا رہے ہے
ہر ایک گھٹری جو خوں میں تر ہے
اسی پہ آنسو بہا رہے ہیں
یہ گھٹری قاسم کا ہے سراپا میرے خدایا
حسین مقتل میں۔۔۔
بہن کے بچے جوان بھائی
جواں بھتیجا گزر چکا ہے
نہ اب ہے انصار کوئی باقی
حبیب بھی اب تو مر چکا ہے
کہ گھر کا گھر لٹ گیا ہے سارا میرے خدایا
حسین مقتل میں۔۔۔
ہے مرتجز ساتھ ساتھ شہ کے
امام کے گرد گھومتا ہے
کبھی پکڑتا ہے شہ کا دامن
کبھی وہ قدموں کو چومتا ہے
ہے شہ کا گھوڑا بھی محو گریہ میرے خدایا
حسین مقتل میں۔۔۔
حسین مڑ مڑ کے دیکھتے ہیں
خیال زینب کا آ رہا ہے
کہ آنے والی ہے شام غربت
جبھی تو دل ڈوبا جا رہا ہے
بچے گا کیسے حرم کا پردہ میرے خدایا
حسین مقتل میں۔۔۔
ہمیں ہے یاسر رضا یہ ڈھارس
کہ مطمئن ہے امام مہدی
یزیدیوں سے خود آ کے لینگے
حسین کا انتقام مہدی
وہ سوچ کر کر رہے ہیں گریہ میرے خدایا
حسین مقتل میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.