Hussain girta hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Yazdan
حسین گرتا ہے گھوڑے سے آیےء اماں
لگے نہ زخم خدارا بچایےء اماں
صداییں دیتا ہے رو رو کے آپ کو سرور
مجھے گلے سے لگا لیجیےء قریب آ کر
خدارا ناز میرے پھر اٹھایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
یہ امتحان بھی شبیر دینے جاتے ہیں
زمین گرم پہ زخموں کے ساتھ آتے ہیں
سلگتی ریت ہے دامن بچھایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
دعا کرے کہ نہ مجھ سا کوئی غریب ہوے
کہیں سے خطرہ اگر آب کا نصیب ہوے
ہماری تشنہ لبی کو بجھایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
یہ ضعف کہتا ہے اٹھا نہ جاے گا سرور
کروں میں آپ کی تعظیم مادر مضطر
سہارا دے کے مجھے بس اٹھایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
سکون مجھکو ملے گا یقین ہے مجھکو
جو زخم ہیں وہ سلے گا یقین ہے مجھکو
جو ہو سکے تو گلے سے لگایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
ہیں آپ ماں میری میں آپ کا غریب حسین
قضا سے ہو گیا اس وقت تو قریب حسین
قضا کا وقت ہے ہمت بندھایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
منگایا تھا کبھی کپڑا بہشت سے میرا
پھر ایک بار یہ زحمت گوارہ ہو للہ
جناں سے میرا کفن اب منگایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
یہی تھی دایم و یزداں غریب کی حسرت
نہ دیکھ پاے بہن میرے زخم کی کثرت
ردا سے زخم ہمارا چھپایےء اماں
حسین گرتا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.