Hussain farz ada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
حسین فرض ادا کر رہے ہیں سجدے میں
یزیدیت کو فنا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین دے کے بہتر سروں کی قربانی
خدا کا شکر ادا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین فرض ادا کر رہے ہیں۔۔۔
حیات دین محمد کو اے مسلمانوں
بہ وقت عصر عطا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین فرض ادا کر رہے ہیں۔۔۔
زمانے والوں یہ صبر حسین تو دیکھو
کہ دشمنوں کا بھلا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین فرض ادا کر رہے ہیں۔۔۔
لعیں کی کند چھری چل رہی تھی گردن پر
مگر حسین دعا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین فرض ادا کر رہے ہیں۔۔۔
یہ امتی ہیں کہ پڑھ کر رسول کا کلمہ
سر حسین چدا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین فرض ادا کر رہے ہیں۔۔۔
عروج خون سے اپنے حسین ابنِ علی
زمیں کو خاک شفا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین فرض ادا کر رہے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.