Hussain chup hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اُجڑ گیا ہے بتول کا گھر حسین چپ ہیں
خدا کی مرضی میں سر جھکا کر حسین چپ ہیں
یا غریب یاحسین
یہ صبر کی کون سی ہے منزل
پسر کا برچھی سے چھد گیا دل
وہ ہنس رہاہے سرہانے قاتل
اُٹھائے ہاتھوں پہ لاشِ اکبر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
گیا ہے لاکھوں میں وہ اکیلا
چلائے جاتے ہیں تیر اعداء
کہیں سے برچھی کہیں سے بھالا
برس رہے ہیں کہیں سے پتھر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
لگا ہے کیوں میرے دل کو دھڑکا
لہوسے کس کے یہ تر ہے چہرہ
کہاں ہے اصغربتائیں مولا
سوال اصغر کی ماں کا سن کر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
نصیب ِراہںب جو شہ نے بدلا
وہاں پہ خاموش کبریا تھا
مگر یہ منظر ہے کربلا کا
یہاں پہ دے کر خدا کو اکبر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
کہا یہ قاصد نے رو کے مولا
مریض بیٹی کا خط ہوں لایا
سلام سب کو ہے اُس نے لکھا
سلام کا بس جواب دے کر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
ہوئے ہیں زخموں سے چور مولا
بدن سے بہتا ہے خوں کا دریا
کہے تو رکھ دوں اُلٹ کے دنیا
مدد کو آیا ہے رن میں زعفر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
لڑی اکیلے میں وہ لڑائی
دہائی دینے لگی خدائی
صدا جونہی ارجعی کی آئی
نیام میں ذوالفقار رکھ کر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
حسین گوہر یہ جانتا ہے
سفر یہ چودہ سو سال کا ہے
ستم جو اب تک وہ سہہ رہا ہے
ہے راز اس میں کوئی تو اکبر
حسین چپ ہیں
اُجڑ گیا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.