Hussain akela hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
عصر کا وقت ہے اب کوئی بھی باقی نہ رہا
ہاے مقتل میں حسین ابنِ علی ہے تنہا
دور تک گونج رہی ہے میرے مولا کی صدا
ھل من ناصرن ینصرنا
کوئی ہے کوئی ہے نہیں کوئی نہیں
حسین اکیلا ہے
ھل من ناصرن ینصرنا
نہیں کوئی نہیں نہیں کوئی نہیں
شہدائے کربلا اٹھو
انصار باوفا اٹھو
گھیرے ہیں اشقیاء اٹھو
دیتا ہوں میں صدا اٹھو
کوئی ہے کوئی ہے نہیں کوئی نہیں
حسین اکیلا ہے
ھل من ناصرن ینصرنا
نہیں کوئی نہیں نہیں کوئی نہیں
لشکر تمام سو چکا
یاروں کو اپنے کھو چکا
دل پارہ پارہ ہو چکا
سب کو حسین کھو چکا
کوئی ہے کوئی ہے نہیں کوئی نہیں
حسین اکیلا ہے
دور تک گونج رہی ہے میرے مولا کی صدا
نہیں کوئی نہیں نہیں کوئی نہیں
عباس میری جاں اٹھو
میری بھی جنگ دیکھ لو
غربت میں میرا ساتھ دو
یہ آخری صدا سنو
کوئی ہے کوئی ہے نہیں کوئی نہیں
ھل من ناصرن ینصرنا
نہیں کوئی نہیں نہیں کوئی نہیں
کتنا غریب ہو گیا
بیٹا علی امیر کا
آواز دوں کسے بھلا
کوئی نہیں حسین کا
کوئی ہے کوئی ہے نہیں کوئی نہیں
حسین اکیلا ہے
دور تک گونج رہی ہے میرے مولا کی صدا
نہیں کوئی نہیں نہیں کوئی نہیں
جو پاس تھا میں دے چکا
وعدہ میرا وفا ہوا
میں نہ رہا تو کیا ہوا
باقی رہے گی یہ صدا
کوئی ہے کوئی ہے نہیں کوئی نہیں
حسین اکیلا ہے
ھل من ناصرن ینصرنا
نہیں کوئی نہیں نہیں کوئی نہیں
وقتِ نماز ہو گیا
بالیں پہ شمر آ گیا
خنجر قریب آ گیا
گونجی صداے فاطمہ
کوئی ہے کوئی ہے نہیں کوئی نہیں
حسین اکیلا ہے
دور تک گونج رہی ہے میرے مولا کی صدا
نہیں کوئی نہیں نہیں کوئی نہیں
حسین اکیلا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.