Hurr ki surat jo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
حُر کی صورت جو سمجھ میں کہیں آجائے حسین
ایک اِک سانس صدا دینے لگے ہائے حسین
سَر اُٹھاتا نہیں سجدے سے خدا کا محبوب
آپ ہی پُشت سے جب تک نہ اُتر جائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
موت بھی آئی تو قدموں سے اُٹھی لے کے حیات
بَن گئی خاکِ شفا خاکِ کفِ پائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
تا حیات ایک کے بعد ایک پِسر راہب کو
بخشتا جائے خدا کہتا اگر جائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
چھوڑ کر آگئے کیوں رَن میں علی اصغر کو
کسطرح بانُوے دلگیر کو سمجھائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
شِمر نے حلق پہ پیاسے کے جو خنجر رکھا
کُند خنجر سے صدا آنے لگی ہائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
رو کے ذینب نے کہا کیسے سنبھالُوں دِل کو
بے کفن دیکھ کے تُجھ کو میرے ماں جائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
رکھ کے سَر سجدہِ معبود میں سرور نے کہا
جو ہے منشائے الہٰی ہے وہ منشائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
واسطہ دے کے حسین ابنِ علی کا مانگو
رَد نہیں کرتا خدا کوئی تمنائے حسین
حُر کی صورت جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.