Hazrat imam hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
داے حسن باے جری پشت پناہی کو نبی
سر پہ خدا وندے جلی سینہ سپر زہرا علی
میرے مولا کو میسر یہ گھرانہ کیسا
انکا رتبہ ہے اماموں میں شاہانہ کیسا
کیسے کیسے ہیں نصیبوں میں اجالے ان کے
میرے آقا کو ملا ہے یہ گھرانہ کیسا
مرحبا مرحبا مصطفیٰ کی بات میں
با خدا با خدا ساری کائنات میں
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
لاکھوں درود آپ پہ لاکھوں سلام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
اللّٰہ نے کیا خوب سوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارہ ہے
حضرت امام حسین علیہ السّلام
زندہ ہے حسین اس کا ہے کردار بھی زندہ
کردار جو زندہ ہے تو معیار بھی زندہ
معیار جو زندہ ہے تو افکار بھی زندہ
افکار جو زندہ تو عزادار بھی زندہ
ابتداء ابتداء مصطفیٰ کے دوش پر
انتہا انتہا نیزے پر بلند سر
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
قدم قدم نگر نگر یا حسین
دلم دلم نظر نظر یا حسین
صداقتوں کی راہ گزر یا حسین
کہو کہو بہ چشم تر یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین
تاریخ میں اس جیسا نہ انسان ملے گا
ایسا نہ کوئی عاشق رحمان ملے گا
نہ ایسا کوی شاہ شہیدان ملے گا
نہ ایسا کوی صبر کا سلطان ملے گا
لا الہ لا الہ لا الہ کا پاسباں
دیں پناہ دیں پناہ مصطفیٰ کا ترجمہ
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
اللّٰہ نے کیا خوب سوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارہ ہے
حضرت امام حسین علیہ السّلام
ہر دل میں غمِ سید ابرار ملے گا
ہر دور میں مظلوم کا غم خوار ملے گا
ہر قوم میں شبیر کا زوار ملے گا
ہر ملک میں مولا کا عزادار ملے گا
ہر جگہ ہر جگہ مومنون کے درمیاں
ہے صدا ہے صدا دھڑکنوں کے درمیاں
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
قدم قدم نگر نگر یا حسین
دلم دلم نظر نظر یا حسین
صداقتوں کی راہ گزر یا حسین
کہو کہو بہ چشم تر یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین
ہاتھوں میں الم تھامے وہ آتا ہے عزادار
ہاں مجلس و ماتم میں ہی رہتا ہے عزادار
ماں باپ حسینی ہو تو بنتا ہے عزادار
مولا یہ تمہارا ہے تمہارا ہے عزادار
سلسلہ سلسلہ یہ عزا کا سلسلہ
رابطہ رابطہ کربلا سے رابطہ
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
اللّٰہ نے کیا خوب سوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارہ ہے
حضرت امام حسین علیہ السّلام
شبیر کا دل دیکھے زرا دیکھے زمانہ
واللہ کہا تھا جو وہی کر کے دکھایا
خوشنودیء خالق میں بھرے گھر کو لٹایا
نیزے پہ بھی آیا تو اسی شان سے آیا
بادشاہ بادشاہ ہے دلوں کا بادشاہ
چھا گیا چھا گیا دو جہاں پہ چھا گیا
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
قدم قدم نگر نگر یا حسین
دلم دلم نظر نظر یا حسین
صداقتوں کی راہ گزر یا حسین
کہو کہو بہ چشم تر یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین
کس شان سے مقتل میں قدم رکھتا ہے شبیر
کب جانے کی پرواہ کیا کرتا ہے شبیر
ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے نہ گھبراتا ہے شبیر
لاکھوں بھی ہے مخالف تو سچ کہتا ہے شبیر
حوصلہ حوصلہ شاہ دیں کا حوصلہ
سن صدا سن صدا دو جہاں کی ہے صدا
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
اللّٰہ نے کیا خوب سوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارہ ہے
حضرت امام حسین علیہ السّلام
ہاں آؤ کرے ہم شہ ابرار کا ماتم
اسلام کے محسن کا مددگار کا ماتم
اصغر علی اکبر کا اور انصار کا ماتم
زینب کا سکینہ کا علمدار کا ماتم
بے خطا بے خطا ہے غریب سیدہ
ہے بپا ہے بپا تیرا غم جگہ جگہ
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السّلام
داے حسن باے جری پشت پناہی کو نبی
سر پہ خدا وندے جلی سینہ سپر زہرا علی
حضرت امام حسین حسین
ہاے شہ مشرقین
اے دل زہرہ کے چین
ہاں میرے مولا حسین
حضرت امام حسین حسین
عالی مقام حسین حسین
تم پہ سلام حسین حسین
حضرت امام حسین حسین
ہاے شہ کربلا
آپ کا گھر لٹ گیا
وعدہ وفا کر دیا
حضرت امام حسین حسین
شاہ زمن حسین حسین
زخمی بدن حسین حسین
تشنہ دہن حسین حسین
حضرت امام حسین حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.