Zindan may jab dukhtare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ustad Sibte Jafar
زندان میں جبکے دختر شبیر مر گئی
دُنیا سے دف اتن سفر خلد کر گئی
کنببے کے دِل پہ داغ جدائی کا دھر گئی
گُھل پڑ گیا حسین کی عاشق گزر گئی
جنت بسائی دیکھ کے دُنیا کے باغ کو
تازہ کیا ہے پِھر علی اصغر کے داغ کو
بازو ہلا كے بانو ناشاد نے کہا
بی بی پِدَر كے سَر سے اٹھاؤ تو سَر ذرا
باتیں ابھی تو کرتی تھیں آنسو بہا بہا
ساکت ہے نفس ہائے غضب سرد دست و پا
منہ دیکھتے ہی ذیست کا نقشہ بَدَل گیا
کس وقت سانس رک گئی کب دم نکل گیا
لو ہاتھ جوڑتی ہے یہ مان اے سكینہ جان
مجھکو بلالو تم ہو جہاں اے سكینہ جان
ڈھونڈ و نکل كے تم کو کہاں اے سكینہ جان
مادر کو قبر ہے یہ مکان اے سكینہ جان
میں جانتی ہوں موت سے بدتر حیات کو
اب کون سوئے گا میرے پہلو میں رات کو
بچی یہ مان تجھے کدھر اب ڈھونڈنے کو جاے
اے غم رسیدہ تونے قیامت كے دکھ اٹھاے
چھوٹ کر بدر سے گھورکیان کھائیں تماچے کھاے
بی بی رسن بندھی تیری گردن میں ہائے ہائے
جو سختیان فلک نے دکھائیں وہ سہہ گئیں
بندے جو چھل گئے میرا منہ تک كے رہ گئیں
قربان جاؤں قیدی دامے بلا ہے ماں
آفت میں بعد سبط نبی مبتلا ہے مان
مجبور ہے غریب ہے بیدست و پا ہے مان
بی بی کو دے کہاں سے کفن بیردا ہے مان
پہلے سے خاک میں ہے بدن سب اٹا ہوا
لیجاو قبر میں یہی کرتا پھٹا ہوا
ایزا سے غم سے رنج اٹھانے سے چھوٹ گئیں
کنببے سے کیا کے سارے زمانے سے چھوٹ گئیں
ہر صبح شام اشک بہانے سے چھوٹ گئیں
اچھا ہوا کے گھورکیان کھانے سے چھوٹ گئیں
نیند اُڑ گئی تھی لوگوں کی بچی کے بین سے
اب تو یزید رات کو سوئے گا چین سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.