Har dil ki sada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sajid Jafri
کہتے ہیں اہلِ عزا ہر دل کی ہے یہ صدا
یا حسین یا حسین
کہتا ہے خود یہ خدا زہرا کی جان مرحبا
یا حسین یا حسین
تو نے بچھایا مصلہ وہاں
دم توڑ دے خود عبادت جہاں
اس حوصلے پر تیرے قرباں صلے علٰی
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
آدم کے دم کے محافظ ہو تم
موسیٰ کی حیبت میں نافظ ہو تم
عیسیٰ کا تم معجزہ تم خضر کے رہنماء
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
روشن تیرے نور سے نوریں ہیں
غیرت زدہ جلوۂ طور ہے
خوں سے تیرے ہو گیء مٹی بھی خاک شفا
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
یہ حوصلہ تو کسی میں نہیں
قوت کسی یہ نبی میں نہیں
تو نے اٹھاے مگر بازوے شاہ وفا
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
تم نے ستم کس طرح سے سہا
تم نے یہ غم کس طرح سے سہا
لاشہ جوان لال کا کاندھوں پہ کیسے رکھا
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
اس غم میں کانپے زمیں آسماں
اس غم میں تڑپے یہ کون و مکاں
اصغر کا تو نے لہو چہرے پہ کیسے ملا
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
رن میں مصیبت یہ تم پر پڑی
تم پر قیامت کی تھی گھڑی
خنجر تلے ہاتھ جب ماں نے تیری رکھ دیا
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
ایسی کسی بھی میت نہیں
یاسر کسی کی یہ غربت نہیں
تاریخ میں اک ہے تیروں پہ لاشہ تیرا
یا حسین یا حسین
کہتے ہیں اہلِ عزا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.