Halmin nasirin
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Yazdan
تھی یہی دشت مصیبت میں صداے سرور
ہے کوئی جو کہ سنے آج نداے سرور
کیا ہے کوئی جو چلا آے برائے سرور
ھل من ناصر ینصرنا
ہاے اس دشت میں بے مونس و بے یار حسین
ہر نفس کھاتے ہیں اغیار سے اعزار حسین
کوئی تو آے صدا دیتے ہیں نادار حسین
ھل من ناصر ینصرنا۔۔۔
گھر گےء فوج ستمگر میں شہنشاہِ امم
زخم پہ زخم دیےء جاتی ہے تیغ پیہم
اور ہر زخم ہم تم کو بلاتے ہیں باہم
ھل من ناصر ینصرنا۔۔۔
آندھیاں تیروں کی طوفان ہے تلواروں کے
زخم ہے دل پہ شہ دیں کے غم خواروں کے
منتظر ہے شہ دیں دشت میں انصاروں کے
ھل من ناصر ینصرنا۔۔۔
ہاے پانی نہ دم مرگ ہمیں مل پایا
تشنہ لب تشنہ دہن رہ گیا زہرا جایا
اور ہونٹوں پہ تھی آواز حزیں واویلا
ھل من ناصر ینصرنا۔۔۔
شہ دیں تنہا ہے اور دشت میں ہنگام بلا
کھو کے اکبر سا پسر اور شہنشاہِ وفا
اب بلاے کسے نصرت کو شہ کربوبلا
ھل من ناصر ینصرنا۔۔۔
کہیں خنجر کہیں تلوار کہیں پر نیزہ
ہر طرف چھای ہے مقتل میں قیامت کی گھٹا
ہاے کوئی نہیں غم خوار رہا اب میرا
ایسے عالم میں ہو الفاظ شہ کربوبلا
اب نہیں کچھ رہا ہمراہ میرے غم کے سوا
ہل گیا فرش زمیں کانپ اٹھا عرش علا
ہاے دریا پہ لرز اٹھا جری کا لاشہ
سن کے آواز میری رو دیا اصغ میرا
لبیک لبیک لبیک یا حسین
اس صدا کا تو یہ مطلب ہے کہ ہم حاضر ہیں
عطرت احمد مختار کہ ہم ناصر ہیں
صورت اشک تو جزبات سبھی ظاہر ہیں
کہو لبیک یا حسین کہو لبیک یا حسین
جو شہادت ہے اسی شہ کے طلبگار ہیں ہم
جان دینے کے لئے آل پہ تیار ہیں ہم
دور مقتل سے ہے پر بر سرِ پیکار ہیں ہم
کہو لبیک یا حسین۔۔۔
بس زباں سے نہیں ہم دل سے ہے مولا کے غلام
بس وہی کرنا ہے جو شاہ کو مطلوب ہے کام
ظلم کو کرتے رہیں گے یونہی تا دم نا کام
کہو لبیک یا حسین۔۔۔
اپنے اعمال سے افعال سے کردار سے ہم
جنگ کرتے ہی چلے آے ہیں اغیار سے ہم
خوف کچھ کھاتے نہیں نیزہ و تلوار سے ہم
کہو لبیک یا حسین۔۔۔
جب بھی لبیک کہا بڑھ گیء زمہ داری
نصرتِ شاہ کی ہر رخ سے ہو اب تیاری
دیں سے قربت کا سفر دنیا سے ہو بیداری
کہو لبیک یا حسین۔۔۔
مقصد حضرتِ شبیر ہو مقصد اپنا
بس وہی چاہیےء جس میں شہ دیں کی رضا
اور کچھ بھی نہیں درکار ہے اس شہ کے سوا
کہو لبیک یا حسین۔۔۔
جان دینے کو ہیں تیار عزادار حسین
دایم و یزدان غم خوارِ حسین
جون سا حوصلہ رکھتے ہیں فدا کار حسین
کہو لبیک یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.