Goonj rahi hai ye sada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
گونج رہی ہے یہ صدا یاحسین
تجھ کو لعینوں نے ستایا یاحسین
یا حسین یا حسین
تین شب و روز کا پیاسہ حسین
دشت بلا میں تجھے مارا حسین
یا حسین یا حسین
بیعت فاسق کے طلبگار تھے
ظلم و ستم کے لئے تیار تھے
کتنے تیرے سر کے خریدار تھے
تو نے مگر سر نہ جھکایا حسین
یا حسین یا حسین
بھیج کے تجھ کو خط بلایا گیا
تیرا وطن تجھ سے چھڑایا گیا
قبر سے نانا کی ہٹایا گیا
پیکر تسلیم و رضا یاحسین
یا حسین یا حسین
کرب و بلا گھیر کے لائے تجھے
تیرے عزیز اقربا ساتھ تھے
نہر سے خیمے بھی ہٹائے گئے
عذر ذرا بھی نہ ہوا یاحسین
یا حسین یا حسین
دشت میں تھوڑی سی جگہ مل گئی
آمد اعدا سے زمین ہل گئی
اور نظر جب سوئے ساحل گئی
اس پہ لعینوں کا تھا پہرہ حسین
یا حسین یا حسین
کیا شب عاشور کا ہنگام تھا
سارا جہاں لرزہ براندام تھا
تجھ کو عبادت سے فقط کام تھا
کرتا رہا ذکر خدا کا حسین
یا حسین یا حسین
صبح دہم کا ہو بھلا کیا بیاں
دینے لگا جب تیرا اکبر اذاں
جیسے تھی آواز بنی بے گماں
کرب و بلا تھی کہ مدینہ حسین
یا حسین یا حسین
فوج حسینی میں بڑا جوش تھا
تو نے بھی پیاسوں کو سہارا کیا
ثانی حیدر کو علم دے دیا
سب نے انہیں فخر سے دیکھا حسین
یا حسین یا حسین
سوئے امام اک نمازی بڑھا
دل سے بعد شان نیازی بڑھا
فوج عدو سے حر غازی بڑھا
آکے قدم بوس ہوا یاحسین
یا حسین یا حسین
ہائے محب شہہ عالی مقام
جس کا حبیب ابن مظاہر ہے نام
زینب دل گیر نے بھیجا سلام
تم نے گلے ان کو لگایا حسین
یا حسین یا حسین
پھر تو عجب حشر بپا ہو گیا
ایک کے بعد ایک فدا ہو گیا
دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا
اب کوئی ناصر نہ رہا یاحسین
یا حسین یا حسین
ثانی زہرا کا برا حال تھا
جبکہ تدارک نہ کوئی بن پڑا
عون و محمد کو فدا کر دیا
اس پہ بھی تو بچ نہ سکا یاحسین
یا حسین یا حسین
مادر قاسم کا جگر دیکھئے
جذبہ ایماں کا اثر دیکھئے
بھج دیا رن میں پسر دیکھئے
جو ہوا پامال جفا یاحسین
یا حسین یا حسین
حضرت عباس بھی مرنے چلے
نہر پر جرار کے بازو کٹے
تھام کے آپ اپنی کمر رہ گئے
ہو گئیں چپ روکے سکینہ حسین
یا حسین یا حسین
ہو گئے رخصت تو شبیہ رسول
اب شہہ بے کس تھے بہت دل ملول
آئی کہیں سے یہ صدائے بتول
میں تیری ہمت پہ فدا یاحسین
یا حسین یا حسین
اصغر بے شیر پہ جانیں فدا
کھینچے ہوئے تیر بڑھا حرملا
قطع کلام شہہ والا ہوا
سوئے خاک آپ نے دیکھا حسین
یا حسین یا حسین
ڈھل گیا دن اور قریب آئی شام
پھر تو اکیلے تھے امام انام
دے دیا سر ختم کیا اپنا کام
دین نبی خوب بچایا حسین
یا حسین یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.