Ghareeb baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Jee
ہاے وہ میرا غریب بابا
اے شام دے لوگوں میں سید ہاں
نہ کفن ملا نہ دفن ہوا
میرا بابا پیاسا مار دیا
ہاے وہ میرا غریب بابا
بازارِ شام کا مجمع تھا
سجاد غریب کا نوحہ تھا
کیوں باغی باغی کہتے ہو
کیا جرم تھا میرے بابا کا
سجدے میں نمازی قتل کیا
میرا بابا پیاسا مار دیا
ہاے وہ میرا غریب۔۔۔
میرا بابا شان رسول اللّٰہ
میرا بابا جان مدینہ تھا
چودہ بارہ اور پانچ میں بھی
بیشک انمول نگینہ تھا
سادات کے دل کو چاک کیا
میرا بابا پیاسا مار دیا
ہاے وہ میرا غریب۔۔۔
میرا بابا پاک نمازی تھا
اللّٰہ بھی جس سے راضی تھا
میرا بابا ایسا قاری تھا
قرآن بھی جس کا حامی تھا
سجدے میں اس پر ظلم کیا
میرا بابا پیاسا مار دیا
ہاے وہ میرا غریب۔۔۔
پہلے تو پیار سے خط لکھ کے
دھوکے سے بلایا بابا کو
پھر کربوبلا کے صحرے میں
کتنا ہے ستایا بابا کو
مہمان بنا کر لوٹ لیا
میرا بابا پیاسا مار دیا
ہاے وہ میرا غریب۔۔۔
بتلاؤ کیا میرے بابا
اک کفن کا بھی حقدار نہ تھا
بتلاؤ کیا میرا بابا
نانا کا ورثہ دار نہ تھا
لاکھوں نے اس کو گھیر لیا
میرا بابا پیاسا مار دیا
ہاے وہ میرا غریب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.